عالمی خبریں

ہریانہ کے تشار کمار نے برطانیہ میں رقم کی تاریخ، 23 سال کی عمر میں بنے میئر

ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ تشار کمار کو ایلسٹری اور بورہم وُڈ کا میئر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ برطانیہ میں ہندوستانی نژاد کم عمر ترین میئر بنے ہیں، جس پر مختلف حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>تشار کمار / آئی اے این ایس</p></div>

تشار کمار / آئی اے این ایس

 

لندن: برطانیہ میں ہندوستانی نژاد اور ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ تشار کمار نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ تشار کمار کو ایلسٹری اور بورہم وُڈ کا میئر مقرر کیا گیا ہے اور اسی کے ساتھ وہ برطانیہ میں ہندوستانی نژاد کے کم عمر ترین میئر بن گئے ہیں۔ ان کی تقرری نے نہ صرف ہندوستانی برادری بلکہ برطانوی سیاسی حلقوں میں بھی خاص توجہ حاصل کی ہے۔

تشار کمار کو 13 مئی کو بورہم وُڈ کے فیئر وے ہال میں منعقدہ میئر سازی تقریب کے دوران باضابطہ طور پر میئر بنایا گیا۔ اس تقریب میں کئی کونسلر، سماجی رہنما، کمیونٹی تنظیموں کے نمائندے، مقامی شہری، اہل خانہ اور دوست موجود تھے۔ تقریب کے دوران تشار کمار کے اعزاز میں زبردست خیر مقدم کیا گیا اور ان کی کامیابی کو نوجوان نسل کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا گیا۔

Published: undefined

میئر بننے کے بعد تشار کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایلسٹری اور بورہم وُڈ کا میئر بننا ان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف 23 سال کی عمر میں برطانیہ کی تاریخ میں ہندوستانی نژاد کے کم عمر ترین میئر بننا ان کے لیے ناقابل یقین لمحہ ہے۔ ان کے مطابق کنگس کالج لندن میں پولیٹیکل سائنس کی تعلیم حاصل کرنے سے لے کر اپنے پسندیدہ شہر کی خدمت تک کا سفر کسی خواب سے کم نہیں۔

اپنی تقریر میں تشار کمار نے بتایا کہ جب وہ صرف 20 سال کے تھے اور کنگس کالج لندن میں زیر تعلیم تھے، تب ہی پہلی بار کونسلر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری میں سیاست اور عوامی خدمت سے جڑنا ان کے لیے ایک بڑا تجربہ رہا اور اب میئر بننے کے بعد ان کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

Published: undefined

لندن ڈیلی کے مطابق تشار کمار نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کی کامیابی سے نوجوان نسل مقامی جمہوریت، سماجی خدمات اور کمیونٹی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لیے متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اگر سیاست اور سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیں تو معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

تشار کمار نے سابق میئر کونسلر ڈین اوزارو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی میئر کے طور پر کام کے دوران انہیں ڈین اوزارو سے بھرپور تعاون اور رہنمائی ملی۔ انہوں نے نئے ڈپٹی میئر کونسلر لنڈا اسمتھ کو مبارکباد بھی دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مل کر علاقے کی بہتر خدمت کریں گے۔

Published: undefined

انہوں نے اپنے خاندان اور دوستوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سیاسی سفر میں ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا۔ تشار کمار نے کہا کہ وہ ایسے میئر بننا چاہتے ہیں جو عوام کے درمیان موجود رہیں اور مقامی لوگوں و تنظیموں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ ان کے مطابق اپنے پسندیدہ شہر کی خدمت کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined