عالمی خبریں

عراق میں 21 افراد کو دہشت گردی کے جُرم میں پھانسی

عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت پانے والے 21 افراد کو سوموار کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے

عراق میں 21 افراد کو دہشت گردی کے جُرم میں پھانسی / تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
عراق میں 21 افراد کو دہشت گردی کے جُرم میں پھانسی / تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

ناصریہ: عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت پانے والے 21 افراد کو سوموار کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پھانسی پانے والے تمام افراد عراقی شہری ہیں اور وہ مختلف صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔انھیں 2005ء کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت قصور وار قرار دے کر پھانسی کی سزا کا حکم دیا گیا تھا لیکن فوری طور پر ان کے جرائم کی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

انھیں صوبہ ذی قار میں واقع ناصریہ کی جیل میں پھانسی پر لٹکایا گیا ہے۔عراق کی اسی جیل میں سنگین جرائم میں ملوّث سزایافتہ مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں حکومت کے دسمبر 2017ء میں داعش کے خلاف اعلان فتح کے بعد سے سیکڑوں افراد کواس سخت گیرجنگجو گروپ سے تعلق کے الزام میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔تاہم ان میں سے معدودے چند لوگوں ہی کو پھانسی دی گئی ہے کیونکہ سزائے موت کے حکم پر عمل درآمد کے لیے ملک کے صدر کی منظوری ضروری ہے۔

Published: undefined

عراق کی عدالتوں میں داعش سے تعلق کے الزام میں دسیوں غیرملکی شہریوں کے خلاف بھی مقدمات چلائے گئے ہیں اور اب تک 11 فرانسیسی شہریوں اور ایک بیلجیئن کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق عراق دنیا میں پھانسیاں دینے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔2019ء میں عراق میں مختلف الزامات میں سزائے موت پانے والے 100 افراد کو تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا۔عراقی حکام پر جیلوں میں ملزموں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات بھی عاید کیے جاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined