عالمی خبریں

ویتنام میں زبردست سیلاب، 13 افراد جاں بحق

قدرتی آفت کی روک تھام اور کنٹرول کی مرکزی اسٹیئرنگ کمیٹی نے جمعرات کو بتایا کہ ہفتے کے آخر سے شروع ہوئی بارش کے سبب کم از کم 13 لوگ بہہ گئے جبکہ ایک افراد لاپتہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہنوئی: ویتنام میں زبردست بارش کے سبب آنے والے سیلاب میں کم از کم 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور ایک شخص لاپتہ ہے۔ قدرتی آفت کی روک تھام اور کنٹرول کی مرکزی اسٹیئرنگ کمیٹی نے جمعرات کو بتایا کہ ہفتے کے آخر سے شروع ہوئی بارش کے سبب آئے سیلاب میں کوانگ تری، تھووا تھین، ہوئی، کوانگ نام، کوانگ نگی اور بنہہ ڈنگ صوبوں کے کم از کم 13 لوگ بہہ گئے جبکہ ایک فرد لاپتہ ہے۔

Published: undefined

کمیٹی نے کہا کہ ’’سیلاب میں 13 افراد کی ہلاکت کی اور ایک شخص کے لاپتہ هونے کی تصدیق ہو گئی ہے‘‘۔ سیلاب کی وجہ سے قریب 12 ہزار ہیکٹر دھان اور دیگر فصلیں برباد ہوگئی ہیں نیز تقریباً 163500 مویشی مارے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined