ہاکی

جاپان نے پاکستان کو شکست دے کر اذلان شاہ کپ جیت لیا

پاکستان نے 13 سال میں پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا  لیکن فائنل مقابلے میں جاپان نے اسے  پینالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے دی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

جاپان نے پاکستان کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-1 سے شکست دے کر سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ جیت لیا ہے۔ ہفتہ کو کھیلے گئے فائنل میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک دو دو گول سے برابر تھیں جس کے بعد فیصلہ شوٹ آؤٹ میں ہوا۔ جاپان نے ریوما اوکا کے ذریعے شوٹ آؤٹ میں برتری حاصل کی، جبکہ اس کے ساتھیوں نے رفتار کو برقرار رکھا اور دیگر تین گول داغے۔ دریں اثنا، پاکستان نے پہلے دو مواقع گنوا دیے جبکہ تیسری کوشش میں عماد بٹ نے گیند کو جال دیا۔

Published: undefined

اس سے قبل تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے دو گول کرنے کے بعد جاپان نے واپسی کرتے ہوئے اسکور 2-2 سے برابر کردیا۔ کازوماسا ماتسوموتو نے 47ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔تیسرے کوارٹر کے 34ویں منٹ میں اعزاز احمد اور 37ویں منٹ میں عبدالرحمان نے گول کیا۔ اس سے قبل سیرین تاناکا نے 12ویں منٹ میں جاپان کی جانب سے پہلا گول کر کے برتری حاصل کر لی۔واضح رہے کہ پاکستان نے 13 سال میں پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

Published: undefined

سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کے میچز جمعہ کو اختتام پذیر ہوئے، جاپان اور پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست دو ٹیموں کے طور پر باقی رہیں۔ جاپان 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہا۔ اس نے چار میچ جیتے اور صرف ایک ڈرا ہوا جبکہ پاکستان 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined