ہاکی

ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے چین کو چار۔ایک سے شکست دی

ہندوستان منگل کے روز ملیشیا کے خلاف پول اے میں اپنا تیسرااور آخری میچ کھیلنے اترے گا۔۔۔۔۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

كاكامگاهارا، (جاپان) : ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے خاتون ایشیا کپ میں آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیر کو اپنے پول ’اے ‘کے دوسرے میچ میں چین کو چار۔ایک سے شکست دے کر اپنی ناقابل تسخیر برتری کو برقرار رکھا۔
كاكامگاهارا كاواسكي اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستانی خواتین نے مکمل طور پر حریف ٹیم پر اپنا دبدبہ بنایا اور گرجيت کور نے 19 ویں، نوجوت کور نے 32 ویں، نیہا گوئل نے 49 ویں اور رانی نے 58 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹيم کو شاندار جیت دلا ئی ۔ خاتون ٹیم نے اپنے افتتاحی میچ میں سنگاپور کو دس۔صفر سے شکست دی تھی۔

ہندوستانی کھلاڑیوں نے آغاز میں ہی اپنی شاندار کارکردگی سے 15 ویں منٹ میں ہی پنالٹی کارنر حاصل کرتے ہوئے چین پر دباؤ بنا یا۔ اگرچہ یہ پنالٹی چین نے ضائع کی اور پہلا کوارٹر گول کے بغیر رہا لیکن دوسرے کوارٹر میں ڈریف فلکرماہر گرجيت نے پنالٹی پر گول کرکے ہندوستان کو ایک ۔صفر سے سبقت دلائی۔میچ میں 10 منٹ کے وقفے کے بعد ہندوستان نے شاندار واپسی کی اور 32 ویں منٹ میں نوجوت نے دوسرا گول کیا۔ اگرچہ ڈفینڈروں کی غلطی سے 38 ویں منٹ میں ہندوستان نے ایک پنالٹی کارنر گنوا یا اور چین نے بغیر غلطی کے كيوشيا کوئی کی مدد سےاسکور ایک۔دو کر دیا۔ میچ کے آخری منٹ دونوں ٹیموں کے درمیان کافی چیلنجنگ رہے اور 49 ویں منٹ میں ہندوستان نے پنالٹی کارنر حاصل کرتے ہوئے چینی گول کیپر جياو ئی کو چکمہ دیتے ہوئے تین ۔ایک سے ٹیم کو اہم برتری دلا ئی۔

میچ کے آخری 10 منٹ میں دونوں ٹیموں نے پنالٹی کارنر کے لیے کافی جدوجہد کی۔ہندوستان نے دو اور چین نے دو پنالٹی حاصل کی۔ ہندوستانی کپتان رانی نے 58 ویں منٹ میں پھر زبردست میدانی گول کرتے ہوئے اسکور چار۔ایک کر دیا اور ہندوستان نے اسی سکور کے ساتھ اپنی جیت کو یقینی بنایا۔ ہندوستان منگل کے روز ملیشیا کے خلاف پول اے میں اپنا تیسرااور آخری میچ کھیلنے اترے گا۔

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined