صحت

ملک میں کورونا کے دو ہزار سے زائد نئے معاملے

وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,67,250 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 3,998 کم ہو کر 30,041 ہوگئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویریو این آئی</p></div>

فائل تصویریو این آئی

 

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے دو ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس بیماری سے 14 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ 

Published: undefined

دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1198 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 2,20,66,76,563 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

ہفتہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,67,250 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 3,998 کم ہو کر 30,041 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,659 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6,135 بڑھ کر 4,44,05,550 تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

مغربی بنگال میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں فعال کیسوں کی تعداد میں سب سے زیادہ 86 کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تریپورہ اور اتراکھنڈ میں چار چار، میگھالیہ میں تین کیسز بڑھے ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں سب سے زیادہ 605 کورونا کیسز درج ہوئے ہیں۔ اسی عرصے میں دہلی میں 363، چھتیس گڑھ میں 302 اور مہاراشٹر میں 286، ہریانہ میں 280، راجستھان میں 244، اتر پردیش میں 224، تمل ناڈو میں 221، اڈیشہ میں 202، گجرات میں 107، ہماچل پردیش 104 اور دیگر ریاستوں آندھرا پردیش میں، بہار، چنڈی گڑھ، گوا، جموں کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش،  میزورم، پڈوچیری، پنجاب، سکم اور تلنگانہ میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined