فٹبال

فیفا ورلڈ کپ 2026: کرسٹیانو رونالڈو کا نہیں چلا جادو، پرتگال کو روک کر کولمبیا پہنچا گروپ میں سب سے اوپر

پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو اس میچ میں کمال نہیں کرپا ئے۔ رونالڈو نے کل 3 شاٹس لگائے۔ اس دوران ایک شاٹ نشانے پر رہا جسے گول کیپر نے آسانی سے بچا لیا۔

<div class="paragraphs"><p>فوٹو&nbsp;<a href="https://x.com/Billionc1c">@Billionc1c</a></p></div>

فوٹو @Billionc1c

 

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کولمبیا نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اتوار (28 جون) کو میامی کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ہائی وولٹیج مقابلے میں کولمبیا نے پرتگال کو بغیر کسی گول کے ڈرا (0-0) پر روک دیا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ محفوظ کر چکی تھیں لیکن گروپ میں ٹاپ پوزیشن کی لڑائی باقی تھی۔

Published: undefined

 کولمبیا نے مضبوط پرتگالی ٹیم کو گول کرنے کا کوئی مواقع نہیں دیا اور ایک اہم پوائنٹ حاصل کرکے گروپ ’کے‘ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو اس میچ میں کمال نہیں کرپائے۔ رونالڈو نے کل 3 شاٹس لگائے۔ اس دوران ایک شاٹ نشانے پر رہا جسے گول کیپر نے آسانی سے بچا لیا۔

Published: undefined

گروپ میں سرفہرست مقام حاصل کرنے کے بعد اب کولمبیا کا مقابلہ راؤنڈ آف 32 میں گھانا سے ہوگا۔ وہیں پرتگال کی ٹیم کو کروشیا جیسی مضبوط حریف کا سامنا کرنا ہوگا۔ کروشیا نے گھانا کو 1-2 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 32 تک رسائی حاصل کی۔ اب آگے کا راستہ پرتگال کے لیے آسان رہنے والا نہیں ہوگا۔

Published: undefined

اگرچہ اسکور لائن 0-0 رہی لیکن میدان پر جوش و خروش میں کوئی کمی نہیں تھی۔ دونوں ٹیموں نے لگاتار حملے جاری رکھے اور کئی بار گول کرنے کے قریب پہنچیں۔ پہلے ہاف میں پرتگال کے اسٹار مڈفیلڈر برونو فرنانڈیز نے شاندار موقع فراہم کیا لیکن کولمبیا کے تجربہ کار گول کیپر کیمیلو ورگاس نے شاندار سیو کر کے ٹیم کو پیچھے ہونے سے بچا لیا۔ دوسری طرف پرتگال کے گول کیپر ڈیوگو کوسٹا بھی دیوار بن کر کھڑے رہے۔ انہوں نے کل 6 شاندار سیو کر کے کولمبیا کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔ یہ ان کے پچھلے دو میچوں میں کئے گئے کی کل سیو سے بھی زیادہ تھا۔

Published: undefined

64,478  شائقین کی گنجائش والے ہارڈ راک اسٹیڈیم پوری طرح بھرا ہوا تھا۔ میچ میں کئی اہم شخصیات پہنچیں تھیں۔ اس موقع پر کولمبیا کے عظیم فٹ بالر کارلوس ویلڈرراما، فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل، این بی اے اسٹار جمی بٹلر، ہالی ووڈ اداکار میٹ ڈیمن اور سابق این ایف ایل کھلاڑی چاڈ جانسن اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

Published: undefined

اس میچ نے فٹبال شائقین میں زبردست جوش و خروش پیدا کیا۔ ٹکٹوں کی زیادہ مانگ کی وجہ سے ہزاروں شائقین کو اسٹیڈیم میں سیٹ نہیں مل سکیں۔ جس کے بعد جنوبی فلوریڈا کے کئی علاقوں میں خصوصی واچ پارٹیوں کا اہتمام کیا گیا۔ فلوریڈا پینتھرز کے ہوم ایرینا میں منعقد ایلک واچ پارٹی میں ہزاروں فٹ بال شائقین جمع ہوئے اور بڑی اسکرین پر میچ کا لطف اٹھایا۔

Published: undefined

اس ڈرا کے ساتھ ہی کولمبیا نے واضح طور پر اشارہ دیا ہے کہ وہ اس ورلڈ کپ میں صرف شرکت نہیں کر رہا ہے بلکہ ایک طویل سفر طے کرنے آیا ہے۔ پرتگال جیسی مضبوط ٹیم کو بغیر کسی گول کے ڈراپر روکنا اور گروپ میں سرفہرست رہنا اس کی مضبوطی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined