
تصویر/آئی اے این ایس
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں گولز کی برسات دیکھنے کو مل رہی ہے۔ رواں سیزن میں کھیلے گئے محض 33 میچوں میں ہی 100 گولز کا ہندسہ عبور ہو چکا ہے، جو کہ گزشتہ 68 سالوں میں سب سے تیز ترین ہے۔ 1958 کے بعد ورلڈ کپ کے کسی ایک ایڈیشن میں یہ سب سے کم مقابلوں میں 100 گول لگے ہیں۔ میکسیکو کے جولین کوئنونس نے 12 جون کو جنوبی افریقہ پر 2-0 سے حاصل کی گئی جیت میں اس ورلڈ کپ میں اسکورنگ کا آغاز کیا تھا۔ جبکہ نیدرلینڈ کے کوڈی گاکپو نے سویڈن کے خلاف 5-1 کی فتح میں نیدرلینڈ کا تیسرا گول کر کے اس سال کے ٹورنامنٹ کا 100واں گول مکمل کیا۔ صرف 33 میچوں میں 100 گولز تک پہنچنا 68 سالہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بہترین مظاہرہ ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل 1982 اور 2014 کے ورلڈ کپ میں 100 گولز کا ہندسہ 36 میچوں میں مکمل ہوا تھا، جبکہ 1978 اور 1994 میں اس کے لیے 38 میچ لگے تھےحالانکہ سب سے تیز ترین 100 گول سوئٹزرلینڈ میں 1954 میں ہوئے ورلڈ کپ میں لگے تھے۔ اس ورلڈ کپ میں 100 گول محض 20 میچوں میں لگے تھے۔ اس ٹورنامنٹ کا خطاب ویسٹ جرمنی نے جیتا تھا۔
Published: undefined
اس کے علاوہ نیدرلینڈ نے بھی ایک خاص کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ ٹیم فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں 100 گول کرنے والی آٹھویں ٹیم بن گئی ہے۔ نیدرلینڈ نے یکطرفہ مقابلے میں سویڈن کو 5-1 سے شکست دی۔ نیدرلینڈ نے اس جیت کے ساتھ ہی گروپ ایف میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی۔ ٹیم کی جانب سے برائن بروبی اور کوڈی گاکپو نے 2-2 گول داغے۔ برائن نے میچ کے 5ویں اور 17ویں منٹ میں گول داغا۔ جبکہ کوڈی نے 47ویں اور 54ویں منٹ میں گول کیا۔ نیدرلینڈ کی طرف سے پانچواں گول کرائسینسیو سمر ویل نے کیا۔ دوسری طرف سویڈن کی جانب سے واحد گول اینتھنی ایلنگا نے میچ کے 59ویں منٹ میں کیا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کل 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، اور ان کے درمیان کل 104 میچ کھیلے جائیں گے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined