ایک فلم کے منظر میں وجئے اور رشمیکا، تصویر @letscinema
جنوبی ہند کے 2 مشہور اداکاروں وجئے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے طویل مدت تک ڈیٹنگ کرنے کے بعد 3 اکتوبر کو سگائی کر لی۔ اس بات پر مہر کچھ میڈیا اداروں کو دونوں اداکاروں کے قریبی لوگوں نے دی ہے۔ این ڈی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں وجئے اور رشمیکا کے قریبی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں سگائی کی رسم ادا کی گئی۔
Published: undefined
وجئے دیوراکونڈا کی ٹیم نے وجئے-رشمیکا کی شادی سے متعلق تاریخ کا انکشاف بھی کر دیا ہے۔ انگریزی روزنامہ ’ہندوستان ٹائمز‘ سے بات کرتے ہوئے وجئے کی ٹیم کے ایک رکن نے کہا کہ وجئے اور رشمیکا کی شادی آئندہ سال یعنی 2026 کے فروری ماہ میں ہوگی۔ حالانکہ اس بارے میں خود وجئے یا رشمیکا نے کوئی آفیشیل پوسٹ یا بیان جاری نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ وجئے اور رشمیکا کی دوستی 2018 سے سرخیوں میں ہے۔ اس وقت دونوں پہلی بار فلم ’گیتا گووندم‘ میں ساتھ نظر آئے تھے۔ اس کے بعد 2019 میں آئی فلم ’ڈیئر کامریڈ‘ نے ان کے رشتوں کو مزید گہرائی دی۔ وجئے اور رشمیکا کے شیدائیوں نے کئی بار اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں کو جلد ایک ہو جانا چاہیے، اور اب ان کی یہ خواہش پوری ہو گئی ہے۔ جیسے ہی وجئے-رشمیکا کی سگائی ہونے کی خبر سامنے آئی، سوشل میڈیا پر مبارکبادیوں کا ایک دراز سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ حالانکہ یہ دلچسپ ضرور ہے کہ دونوں نے ہی ابھی تک اس معاملے میں کوئی آفیشیل بیان نہیں دیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 2024 میں انٹرویو میں دونوں نے ہی صاف لفظوں میں یہ تو کہا تھا کہ وہ سنگل نہیں ہیں، لیکن پارٹنر کا نام ظاہر کرنے سے انھوں نے پرہیز کیا۔ اب سگائی کی خبروں سے صاف ہو گیا ہے کہ دونوں نے بہت پہلے ہی ایک دوسرے سے شادی کرنے کا ذہن تیار کر لیا تھا۔ وجئے-رشمیکا کے چاہنے والے امید کر رہے ہیں کہ جلد ہی یہ دونوں خود سے اپنی سگائی اور شادی کے بارے میں کوئی جانکاری دیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز