فلم اور تفریح

سوشانت سنگھ موت معاملہ: آدتیہ ٹھاکرے سے ریا کبھی نہیں ملی، وکیل کا دعویٰ

ریا کے وکیل نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ریا آدتیہ ٹھاکرے کو نہیں جانتیں اور نہ ہی آج تک وہ ان سے ملی ہیں اور نہ ہی آدتیہ سے فون پر کبھی بات کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مشتبہ موت معاملہ میں ان کی خاتون دوست و ماڈل اداکارہ ریا چکرورتی کے وکیل نے کہا ہے کہ ریا شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے کو نہیں جانتیں اور نہ ہی ان سے کبھی ملی ہیں۔ ریا کے وکیل نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے کہا، ’’ریا آدتیہ ٹھاکرے کو نہیں جانتیں اور نہ ہی آج تک وہ ان سے ملی ہیں۔ انہوں نے آدتیہ سے فون پر کبھی بات بھی نہیں کی ہے۔ ریا صرف اتنا جانتی ہیں کہ آدتیہ شیوسینا کے ایک لیڈر ہیں، لیکن ریا ڈینو موریا کو جانتی ہیں کیونکہ وہ فلم انڈسٹری میں ان کے سینئر ہیں۔

Published: undefined

ریا کے وکیل نے کہا،’’اس معاملے میں ممبئی پولیس اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جانچ کرچکی ہیں، دونوں ہی ایجنسیوں کے پاس اس معاملے سے جڑے الیکٹرانک، فارینسک اور میڈیکل معلومات ہونے کے علاوہ بینک، انشورینس سے وابستہ دستاویز اور سی سی ٹی وی فوٹیج نیز تمام معلومات ہیں لیکن اب تک جانچ میں ریا کے خلاف کچھ بھی سامنے نہیں آیا ہے۔ پولیس کی جانچ رپورٹ سپریم کورٹ کے پاس بند لفافے میں موجود ہے، اگر اس معاملہ کی جانچ کوئی تیسری ایجنسی بھی کرتی ہے تو ریا پوری طرح سے اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Published: undefined

ریا اور سوشانت کافی طویل عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور دسمبر 2019 میں دونوں نے باندرہ کے ماونٹ اپارٹمنٹ میں ساتھ رہنا شروع کردیا تھا۔ ریا کے وکیل نے کہا کہ اپریل 2019 میں ہی ریا اور سوشانت کی بہن پرینکا ایک پارٹی میں ساتھ گئے تھے۔ سوشانت کی بہن نے اس پارٹی میں شراب زیادہ پی لی تھی اور سبھی کے ساتھ بدسلوکی کر رہی تھیں۔ ریا پرینکا کے تعلق سے سوشانت کے گھر آگئیں، جب ریا سوشانت کے کمرے میں سو رہی تھیں تو پرینکا نے ریا کے ساتھ برا سلوک کرنے کی کوشش کی، اس کے بعد ریا وہاں سے چلی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined