فلم اور تفریح

سلمان خان کی ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ 30 دسمبر کو ریلیز ہوگی!

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ اس سال 30 دسمبر کو ریلیز ہونے کا امکان ہے

سلمان خان، تصویر آئی اے این ایس
سلمان خان، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ اس سال 30 دسمبر کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ سلمان خان اپنی آنے والی کبھی عید کبھی دیوالی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلمان جلد ہی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

سلمان خان اپریل کے پہلے ہفتے میں فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔ فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا کی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' 30 دسمبر 2022 کو ریلیز ہوسکتی ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ 'کبھی عید کبھی دیوالی' کا موضوع سلمان خان اور ساجد کے دل کے بہت قریب ہے۔ کہانی خود ساجد ناڈیاڈوالا کی ہے اور وہ اس فلم کی کہانی کے ذریعے ناظرین تک کامیڈی، ڈرامہ، جذبات، ایکشن اور سماجی پیغام پہنچانے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ اس فلم میں پوجا ہیگڑے سلمان خان سے رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ فلم میں سلمان خان اور پوجا ہیگڈے کے علاوہ جنوبی ہند کے سپر اسٹار وینکٹیش بھی نظر آسکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined