فلم اور تفریح

سلمان خان کی 12 سال سے پھنسی فلم ’شیر خان‘ کی شوٹنگ پھر ہوگی شروع، جدید ٹیکنالوجی کا ہوگا استعمال

سہیل خان فلم ’شیر خان‘ پر اگلے سال سے کام شروع کریں گے اور اسے نئی و جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائیں گے، اس میں سلمان خان کے ساتھ کپل شرما بھی نظر آ سکتے ہیں۔

سلمان خان / آئی اے این ایس
سلمان خان / آئی اے این ایس 

سلمان خان اپنی آنے والی فلم کے ساتھ باکس آفس پرایک بار پھرہنگامہ مچانے والے ہیں۔ سہیل خان نے ان کی اس فلم سے متعلق اعلان کردیا ہے جو 12 سال قبل ٹھنڈے بستے میں چلی گئی تھی۔ اب سہیل خان نے تصدیق کردی ہے کہ وہ فلم ’شیرخان‘ کو دوبارہ بنائیں گے اور اس کی شوٹنگ بھی جلد شروع ہونے جا رہی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ سال سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر3‘ کو شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس ملا تھا۔ اس سال بھی سلمان خان کے پاس بڑے پروجیکٹ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سلمان خان کے مداحوں کے لیے ایک سرپرائز بھی ہے جو سہیل خان دینے جا رہے ہیں۔ سہیل خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ سلمان خان کی فلم ’شیر خان‘ پردوبارہ کام کرنے جا رہے ہیں۔ یہ فلم 2012 میں ریلیز ہونے والی تھی۔ سہیل خان نے بتایا کہ وہ اس فلم کو اگلے سال تک فلور پر لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ اس فلم پر 2025 میں کام شروع کریں گے اور اسے نئی اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائیں گے۔ اس میں سلمان خان کے ساتھ کپل شرما بھی نظر آ سکتے ہیں۔ سہیل خان نے جب فلم کا اعلان کیا تھا تو انہوں نے کپل شرما کو بھی کاسٹ کرنے کی بات کہی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سہیل خان اس فلم کو 12 سال قبل ڈائریکٹ کرنے والے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ فلم کیوں روکی گئی تھی۔ سہیل خان کے مطابق ’’وی ایف ایکس میں ٹیکنالوجی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ ہر بار ہم ’شیر خان‘ کی اسکرپٹ مکمل کر لیتے تھے لیکن اس دوران میں جب بھی کوئی ’مارول‘ فلم دیکھتا تو مجھے اسکرپٹ میں کوئی کمی سی محسوس ہونے لگتی تھی۔ میں سوچنے لگتا کہ جب تک یہ فلم آئے گی تب تک اس کی کہانی پرانی ہو جائے گی۔‘‘ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سہیل خان اب ایکشن سے بھرپور کچھ دلچسپ فلم لانے والے ہیں۔

Published: undefined

’پِنک وِلا‘ کی رپورٹ کے مطابق سہیل خان نے یہ بھی بتایا کہ سلمان خان اس فلم میں ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ سہیل خان اس سے قبل فلم ’اوزار‘، ’پیار کیا توڈرنا کیا‘، ’ہیلو برادر‘ اور’ جئے ہو‘ کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔ ان سب میں سلمان خان مرکزی کردار میں تھے۔ اب ایک بار پھر خان برادران ہنگامہ برپا کرنے جا رہے ہیں۔ اگر ہم سلمان خان کے دیگر پروجیکٹس کی بات کریں تو کچھ دن پہلے سورج بڑجاتیا اور سلمان خان کے بارے میں خبر آئی تھی کہ سورج سلمان کے ساتھ ’پریم کی شادی‘ نامی فلم بنانے جا رہے ہیں لیکن دونوں کے درمیان کچھ اختلافات کی وجہ سے یہ فلم رک گئی۔ اس کے علاوہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کی ’ٹائیگر ورسیس پٹھان‘ کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined