
روہت شرما /تصویر ایکس
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے شاندار بلے باز اور یک روز ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ہر انداز اُن کے مداحوں کو پسند آتا ہے۔ مداح اُن کی کارکردگی، اشتہارات اور انٹرویوز پر خوب محبت نچھاور کرتے ہیں۔ ایسے میں روہت شرما ٹیلی ویژن پر ایک شو لے کر آئیں، تو سوچیے شیدائیوں کی خوشی کا کیا حال ہوگا۔ جی ہاں، جلد ہی آپ روہت شرما کو ایک ٹی وی شو میں دیکھنے والے ہیں۔ اس کا ٹیزر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں روہت خود یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ اگر وہ ٹی وی پر اپنا انداز لے کر آئیں گے تو کیا ہوگا؟
Published: undefined
کرکٹر روہت شرما کا جو ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے، وہ کرکٹ شیدائیوں کے ساتھ ساتھ عام شائقین کی بھی جستجو بڑھانے والا ہے۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ روہت اپنے مداحوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ مداح اُن سے ’کوئی گارڈن میں نہیں گھومے گا‘ والا ڈائیلاگ بولنے کو کہتے ہیں۔ اس مطالبہ سے وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔ اسی دوران وہ فون کر کے اپنے گھر پر گارڈن کا کام رکوا دیتے ہیں۔
Published: undefined
ٹیزر کے آخر میں روہت کہتے ہیں ’’دو لائنیں کیا بول دیں، اتنی وائرل ہو گئیں۔ جب میرا پورا شو آئے گا تو کیا ہوگا؟‘‘ ٹیزر میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اُن کے شو کا کیا نام ہے اور یہ کس بارے میں ہے۔ تاہم روہت نے ٹیزر کے ذریعے اپنے مداحوں کا جوش بڑھا دیا ہے۔ اُن کا شو سونی ٹی وی پر آنے والا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ روہت شرما اپنی خاص حاضر جوابی اور فطری دلکشی کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ یعنی ناظرین ایک تفریحی شو کی امید کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ روہت شرما ایسے پہلے کرکٹر نہیں ہیں جو کسی شو میں نظر آنے والے ہیں۔ اس سے پہلے سورو گانگولی، نوجوت سنگھ سدھو، ہربھجن سنگھ، وسیم اکرم اور سری سنت جیسے کرکٹر بھی ٹی وی پر اپنی موجودگی درج کرا چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: سوشل میڈیا