تصویر سوشل میڈیا
بالی ووڈ کا بہترین ایوارڈ 'آئیفا' جس کا انعقاد اس بار گلابی شہر جئے پور میں ہوا تھا۔ اس ایونٹ میں بالی ووڈ کی عظیم ہستیاں شامل ہوئیں۔ اس محفل میں شاہ رخ خان سے لے کر قرینہ کپور تک نے اپنی موجودگی سے چار چاند لگا دیے۔ کہا جاتا ہے کہ ٹیلنٹ کی کوئی عمر نہیں ہوتی، بالی ووڈ کی ایک اُبھرتی ہوئی اداکارہ نے اس کہاوت کو سچ کر دکھایا ہے۔
Published: undefined
عالیہ بھٹ اور کیٹرینہ کیف کا نام ہندی فلم انڈسٹری میں بہترین اور ٹاپ کی اداکارہ کے طور پر لیا جاتا ہے۔ لیکن اس بار بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے والی فنکار کا نام سن کر سبھی حیران ہو جائیں گے۔ دراصل نتانشی گوئل جو محض 17 سال کی ہیں، انہوں نے سبھی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس بار کا آئیفا کا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ 'لاپتہ لیڈیز' میں ان کی بہترین اداکاری کے لیے دیا گیا ہے۔
Published: undefined
کرن راؤ کی ہدایت میں بنی فلم 'لاپتہ لیڈیز' جب ریلیز ہوئی تھی تو اسے خوب پسند کیا گیا تھا۔ فلم کی کہانی اتنی زبردست تھی کہ اسے آسکر تک بھیجنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ فلم میں نتانشی گوئل، اسپرش شریواستو اور پرتبھا رانٹا نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ اس ایوارڈ شو میں 'لاپتہ لیڈیز' کا جلوہ چھایا رہا اور اس نے ایوارڈ جیت کر نیا سنگ میل قائم کر دیا ہے۔
Published: undefined
ویسے اس ایوارڈ شو کی ایک خاص بات یہ رہی کہ ماضی کے قریبی دوست مانے جانے والے شاہد کپور اور قرینہ کپور عرصے بعد ایک اسٹیج پر ایک ساتھ نظر آئے۔ یہ وہ لمحہ تھا جس کی امید شاید ہی کسی نے کی ہوگی۔ دونوں اداکار تقریباً 17 سال بعد ایک دوسرے سے ہنس ہنس کر ڈھیر ساری باتیں کرتے ہوئے نظر آئے۔ ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر سوشل میڈیا پر یوزر طرح طرح کے کمنٹس بھی کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز