فلم اور تفریح

روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ، فرار ہوتے ملزم کا سامنے آیا نیا سی سی ٹی وی فوٹیج

تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ سیکنڈ ہینڈ ہونڈا اسکوٹر پونے کے مضافات میں کروے نگر کے رہنے والے امن مروٹے سے خریدا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ اسکوٹر 19 سالہ آدتیہ گائیکی نے خریدا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی میں بالی ووڈ پروڈیوسر و ہدایت کار روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کے واقعے نے سنسنی پھیلا دی ہے۔ وہیں اس کیس کے سلسلے میں اب نیا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا ہے جس میں ملزم شوٹر واقعے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ پولیس اس ویڈیو کو تحقیقات کا ایک اہم حصہ سمجھ رہی ہے۔

Published: undefined

فائرنگ کا واقعہ یکم فروری کی صبح پیش آیا۔ اس واردات کے بعد ممبئی پولیس نے ولے پارلے ویسٹ میں ایک ہوٹل کے قریب سے لاوارث اسکوٹر برآمد کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ واقعہ شیٹی ٹاورسے تقریباً دو کلومیٹردور ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزمین اسی اسکوٹر سے جائے وقوعہ پر پہنچے اور واردات کے بعد اسے وہیں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔

Published: undefined

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ اسکوٹر سے جسمانی شواہد مٹانے کی کوشش کی گئی تھی۔ تاہم پولیس نے فوری طور پر فرانزک ٹیم کو جائے وقوعہ پر طلب کیا۔ ٹیم نے اسکوٹر سے فنگر پرنٹس، ڈی این اے کے نمونے اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کئے۔ افسران کا کہنا ہے کہ ان شواہد سے انہیں مجرموں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ سیکنڈ ہینڈ ہونڈا ڈی او اسکوٹر پونے کے مضافات میں کروے نگر کے رہنے والے امن مروٹے سے خریدا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ اسکوٹر 19 سالہ آدتیہ گائیکی نے خریدا تھا جو اس معاملے میں گرفتار 5 ملزمین میں سے ایک ہے۔ معلومات کے مطابق اس اسکوٹر کو جنوری کے وسط میں تقریباً 30,000 روپے میں خریدا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined