فلم اور تفریح

بچن پانڈے: فلم کے سارے کردار سیٹ پر پہنچتے ہی زندہ ہو گئے، اکشے کمار

فلم ’بچن پانڈے‘ کی تیاری کے سوال پر اکشے کمار نے کہا کہ ہر فلم کے لئے تیاری کی ضرورت نہیں ہوتی اور بچن پانڈے بھی ایسی ہی فلم ہے، اگر ہر فلم کے لئے وزن بڑھانا یا کم کرنا پڑے تو حالت خراب ہو جائے گی!

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

معروف اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’بچن پانڈے‘ 18 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اکشے کمار سمیت فلم کی پوری ٹیم تشہیر کے لئے دہلی پہنچی۔ اکشے کمار اور کریتی سینن نے دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے فلم سے وابستہ کئی اہم حقائق کا انکشاف کیا۔ فلم میں اکشے کمار کے علاوہ کیرتی سینن، ارشد وارثی، جیکلین فرنانڈیز اور پنکج مشرا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ قومی آواز کے لئے کمار روی راج سنہا نے اکشے کمار سے خصوصی گفتگو کی۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

فلم ’بچن پانڈے‘ کی تیاری کے سوال پر اکشے کمار نے کہا کہ ہر فلم کے لئے تیاری کی ضرورت نہیں ہوتی اور بچن پانڈے بھی ایسی ہی فلم ہے، اگر ہر فلم کے لئے وزن بڑھانا یا کم کرنا پڑے تو حالت خراب ہو جائے گی! انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی فلم ہے جس کے کرداروں میں توانائی ہے اور ایسے مناظر ہیں جن سے کردار بغیر تیاری کے بھی زندہ ہو گئے۔ نیز فلم کے لئے کسی زبان کو سیکھنے کی بھی ضرورت نہیں تھی، لہذا تیاری کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔

Published: undefined

بچن پانڈے کووڈ کے بعد ریلیز ہو رہی فلم ہے اور آر آر آر بھی مارچ میں ہی ریلیز ہو رہی ہے تو کیا اس کا اثر فلم کی آمدنی پر ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں اکشے کمار نے کہا کہ اثر تو ہوگا لیکن صرف ہماری فلم ہی متاثر نہیں ہوگی، بلکہ ہر فلم متاثر ہوگی۔ ہر فلم کا بزنس 30 سے 40 فیصد کم رہنے والا ہے۔ یہ بہت افسوسناک ہے، لیکن ہم سبھی کو اسے برداشت کرنا ہے۔ حالات معمول پر آنے میں ایک دو سال لگ ہی جائیں گے۔ اکشے کمار نے مزید کہا کہ انہیں انڈسٹری میں آئے ہوئے 30 سال ہو گئے ہیں اور ہنوز کئی کردار ایسے ہیں جنہیں وہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

انہوں نے کہا کہ اب تک میں نے بہت سے کردار ادا کئے ہیں لیکن میں ایک ’سائیکو‘ کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کامیڈی پسند ہے اور ایسی فلمیں بھی جن میں بہت سے مناظر ہوتے ہیں۔ میری آنے والی فلم ’رکشا بندھن‘ میں جو کردار ہوگا وہ میرا پسندیدہ ہے۔ یہ کامیڈی سے پُر ہے، جب آنند رائے اسے لے کر میرے پاس آئے تو میں نے فوری طور پر ہاں کر دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined