فلم اور تفریح

شادی کے چند گھنٹے بعد ہی 37 سالہ گلوکار جیک فلنٹ کی موت، بیوی اور پورا کنبہ صدمہ میں

جیک کی بیوی برینڈا نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے ’’ہم دونوں کو ابھی اپنی شادی کی تصویریں دیکھنی چاہیے تھیں، لیکن اس وقت مجھے یہ سوچنا پڑ رہا ہے کہ اپنے شوہر کو کن کپڑوں میں دفنانا ہے۔‘‘

جیک فلنٹ اور برینڈا کلائن کی فائل تصویر
جیک فلنٹ اور برینڈا کلائن کی فائل تصویر تصویر برینڈا کلائن کے فیس بک پوسٹ سے

ہالی ووڈ کے مشہور کنٹری سنگر جیک فلنٹ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ 37 سالہ فلنٹ نے گزشتہ 26 نومبر کو برینڈا کے ساتھ شادی کی تھی اور پھر چند گھنٹوں بعد جب وہ سوئے تو کبھی اٹھ نہیں سکے۔ یعنی شادی کے بعد کی رات ہی وہ انتقال کر گئے، لیکن ان کی موت کی خبر فوری طور پر سامنے نہیں آئی۔ بعد میں جیک فلنٹ کی بیوی اور کچھ دیگر قریبی لوگوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

Published: undefined

جیک فلنٹ کے انتقال سے متعلق ان کی بیوی برینڈا فلنٹ نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے ’’ہم دونوں کو ابھی اپنی شادی کی تصویریں دیکھنی چاہیے تھیں، لیکن اس وقت مجھے یہ سوچنا پڑ رہا ہے کہ اپنے شوہر کو کن کپڑوں میں دفنانا ہے۔ محبت لرنے والوں کو اتنی تکلیف نہیں ملنی چاہیے۔ میرا دل چلا گیا اور مجھے اس کی ضرورت ہے۔ میں برداشت نہیں کر سکتی۔ مجھے وہ واپس چاہیے۔‘‘ جیک فلنٹ کے پبلسٹی کلیف ڈائل نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے جانکاری دی کہ 26 نومبر کو برینڈا فلنٹ کے ساتھ شادی کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی نیند میں انھوں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

Published: undefined

جیک کی پبلسسٹ رہ چکیں برینڈا کلائن بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ فیس بک پر آنجہانی گلوکار کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے خراج عقیدت پیش کیا اور لکھا کہ وہ انھیں ایک بیٹے کی طرح بہت محبت کرتی تھیں۔ برینڈا کلائن نے گلوکار کے کنبہ اور دوستوں سے اظہارِ ہمدردی بھی کی۔ جیک فلنٹ کے انتقال کی خبر پھیلنے کے بعد ان کے شیدائیوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آخر اچانک جیک فلنٹ کی موت کیسے ہو گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined