تعلیم اور کیریر

تصاویر: دہلی کے الفلاح اسکول کی سالانہ تقریب کے دلکش مناظر

دہلی کے گھونڈا موجپور علاقہ میں واقع الفلاح اسلامک سوسائٹی کے سالانہ جشن کے دوران نونہالوں نے ایک سے بڑھ کر ایک پروگرام پیش کر کے حاضرین کو مسحور کر دیا، دیکھیں تصاویر:

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

دہلی کے گھونڈا موجپور علاقہ میں واقع الفلاح اسلامک سوسائٹی کی سالانہ جشن کے دوران نونہالوں نے ایک سے بڑھ کر ایک پروگرام پیش کر کے حاضرین کو مسحور کر دیا۔

Published: undefined

اسکول کی سالانہ تقاریب میں بچوں نے رنگارنگ پروگرام پیش کئے جن کی سبھی نے کافی تعریف کی، ساتھ ہی اساتذہ کی بھی تعریف کی گئی کہ انہوں نے بچوں کی تیاری بہت ہی بہترین انداز میں کرائی
دریں اثنا بچوں کو بہتری کارکردگی کے لئے انعامات سے بھی نوازا گیا، بچوں کی طرف سے پیش کی گئی ’قوالی‘ کو پہلا انعام دیا گیا جبکہ ’دوزخی کا خط‘ کو دوسرا انعام دیا گیا۔
اسکول کے سالانہ جشن کے موقع پر سیکریٹری جماعت اسلامی ہند عزیز محی الدین مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرماں رہے۔ دریں اثنا، امم اور صاد کی جانب سے پیش کئے گئے نعتیہ کلام اور نظموں کی سبھی نے تعریف کی۔
اسکول کے سالانہ جشن میں تمام اساتذہ کا تعاون قابل ذکر رہا۔ آخر میں اسکول کی پرنسپل راحت فضا نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined