DW

ہندوستان: ٹرین ڈرائیور کے بغیر کیسے چلتی رہی؟ تفتیش کا حکم

حکام کا کہنا ہے کہ جب ٹرین کا ڈرائیور اور اس کا اسسٹنٹ نیچے اتر آئے، تو یہ ریل کی پٹریوں پر ایک ڈھلوان سے نیچے جانے لگی اور پھر اس نے رفتار پکڑ لی۔

بھارت: ٹرین ڈرائیور کے بغیر کیسے چلتی رہی؟ تفتیش کا حکم
بھارت: ٹرین ڈرائیور کے بغیر کیسے چلتی رہی؟ تفتیش کا حکم 

بھارتی محکمہ ریلوے نے بغیر ڈرائیور کے ایک مال بردار ٹرین کے 70 کلومیٹر سے بھی زیادہ سفر کرنے کے واقعے کی تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔ بہر حال پٹری پر لکڑی کی رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹرین کو روکنے میں کامیابی مل گئی۔بھارت میں اتوار کے روز لوگ اس وقت حیرت زدہ رہے گئے جب بغیر ڈرائیور کے ایک مال بردار ٹرین کو جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ سے ریاست پنجاب کے ضلع ہوشیار پور کی جانب دوڑتے ہوئے دیکھا۔ اس دوران یہ ٹرین تیز رفتاری کے ساتھ کئی اسٹیشنوں سے گزرتی رہی۔

Published: undefined

محکمہ ریل کا کہنا ہے کہ ٹرین کو قابو میں کر لیا گیا اور اس کی وجہ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ حکام نے بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا ًساڑھے سات بجے اور نو بجے کے درمیان پیش آیا۔ یہ مال بردار ٹرین 53 ڈبوں پر مشتمل تھی، جس پر پتھرلدے ہوئے تھے اور یہ جموں سے پنجاب کی طرف جا رہی تھی۔ ٹرین میں عملے کی تبدیلی کے لیے یہ کٹھوعہ میں رکی۔

Published: undefined

بغیر ڈرائیور کے ٹرین چلنے کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد اہلکاروں نے فوری طور پر اس کے راستے میں موجود ریلوے کراسنگ کو بند کرنے کا حکم دیا۔ محکمہ ریل کے حکام کا کہنا تھا، ''ریل کو اس وقت روکا جا سکا، جب ایک ریلوے اہلکار نے پٹری پر لکڑی کی رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔'' ان کے مطابق لکڑی کے بلاکس نے ٹرین کی رفتار کو کم کرنے میں مدد کی۔

Published: undefined

عہدیداروں نے بتایا کہ ٹرین کے کٹھوعہ میں رکنے کے بعد بھی کیسے چل پڑی، اس کی صحیح وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔ ریلوے کے ڈویژنل ٹریفک منیجر پرتیک سریواستو کا کہنا تھا، ''واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر، ایسا لگتا ہے کہ ٹرین ڈرائیور اور اس کے اسسٹنٹ کے بغیر پنجاب کی طرف ڈھلوان کی طرف چلنے لگی۔'' حکام کا کہنا ہے کہ جب ٹرین کا ڈرائیور اور اس کا اسسٹنٹ نیچے اتر آئے، تو یہ ریل کی پٹریوں پر ایک ڈھلوان سے نیچے جانے لگی اور پھر اس نے رفتار پکڑ لی۔ اطلاعات کے مطابق ڈرائیور نے پوری طرح سے بریک نہیں لگایا تھا۔ یہ ٹرین تقریباً 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھی اور روکنے سے پہلے تقریباً پانچ اسٹیشن عبور کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سن 2014میں راجستھان کے دوسہ ضلعے میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ تاہم بغیر ڈرائیور کے اس ٹرین کو صرف چار کلومیٹر کے بعد روکنے میں کامیابی مل گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined