ثقافت

ٹینا ٹرنر ’کوئین آف راک این رول‘ انتقال کر گئیں

امریکی نژاد سوئس گلوکارہ تراسی برس کی عمر میں زیورخ کے قریب اپنے گھر میں چل بسیں۔ دنیا بھر سے ان کے مداح اور شو بز کی شخصیات انہیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہیں۔

ٹینا ٹرنر ’کوئین آف راک این رول‘  انتقال کر گئیں
ٹینا ٹرنر ’کوئین آف راک این رول‘ انتقال کر گئیں 

طویل عرصے تک موسیقی کے عالمی اسٹیج پر راج کرنے اور 'راک این رول کی ملکہ‘ کے نام سے مشہور ٹینا ٹرنر83 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

Published: undefined

ان کے نمائندوں نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی نژاد سوئس گلوگارہ زیورخ کے قریب اپنے گھر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی سب سے بڑی کامیاب فلموں میں ''واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘‘ اور ''(سمپلی) دی بیسٹ‘‘ تھیں۔

Published: undefined

ان کی وفات پر دنیا بھر سے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔رولنگ اسٹونز کے مرکزی گلوکار مک جیگر نے اپنی ایک ٹویٹ میں کھا کہ انہیں اس خبر سے صدمہ پہنچا ہے۔

Published: undefined

'جادو لاکھوں'

ٹینا 1990ء کی دہائی میں اپنے جرمن پارٹنر ایرون باخ کے ساتھ سوئٹزرلینڈ منتقل ہو گئی تھیں، جہاں انہوں نے 2013 ء میں شادی کر لی تھی۔ ٹینا کے آفیشل فیس بک پیج نے بدھ کی شام ان کے انتقال کا اعلان کیا۔ اس پیج پر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا گیا، ''انہوں نے اپنی موسیقی اور زندگی کے لیے اپنے بے پناہ جذبے کے ساتھ دنیا بھر کے لاکھوں مداحوں کو مسحور کیا اور آنے والے کل کے ستاروں کو متاثر کیا۔‘‘

Published: undefined

میوزک لیجنڈ کی موت پر ماتم

اداکار جارج ٹیکی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں ٹرنر کو ان کے مشہور گانوں میں سے کچھ کے بول استعمال کرتے ہوئے یاد رکھا۔ انہوں نے لکھا، ''انہوں نے ہمیں محبت کا مطلب سمجھایا اور ہمیں واقعی ایک اور ہیرو کی ضرورت تھی۔ اور یہ ہیرو وہ تھیں۔‘‘

Published: undefined

برطانوی ماڈل نومی کیمبل نے انسٹاگرام پر لکھا، ''آپ سا کوئی دوسرا نہیں ہوگا۔ آپ کے ساتھ گزرے اپنے وقت کی قدر کرتی ہوں۔‘‘ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرائن جین پیئر نے کہا کہ ان کی موت' ناقابل یقین حد تک افسوسناک خبر‘ ہے اور ان لوگوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، جو ان سے اور موسیقی کی صنعت سے پیار کرتے ہیں۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے کہا کہ ٹرنر 'اسٹیج پر چمک گئیں‘ اور یہ کہ ان کی 'وراثت ہمیشہ ستاروں کے درمیان زندہ رہے گی۔‘

Published: undefined

ٹرنر کے اسٹارڈم میں اضافہ

ٹرنر کا آغاز ایک عام پس منظر کے ساتھ ہوا تھا۔ ان کی پیدائش امریکی ریاست ٹینیسی میں سن 1939میں ہوئی، ان کا نام اینا مے بل لاک رکھا گیا ۔ شہرت کے ساتھ اس کا پہلا سامنا، ان کے سابق شوہر آئیک ٹرنر کے ساتھ پرفارمنس کے دوران ہوا۔ اس بیس سالہ ازدواجی تعلق میں انہیں جسمانی اور جذباتی زیادتیوں کا نشانہ بننا پڑا تھا۔ بعد میں انہوں نے یہ رشتہ ختم کر دیا اور وہ گھریلو تشدد کے بارے میں کھل کر بات کرنے والی پہلی مشہور شخصیات میں سے ایک بن گئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined