ثقافت

اورگلاب مرجھا گیا!

پاکستان کے نامور اداکار گلاب چانڈیو کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

اورگلاب مرجھا گیا!
اورگلاب مرجھا گیا! 

پاکستان کے نامور سینیئر اداکار گلاب چانڈیو کرچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ انہیں دو روز قبل کراچی کے ایک نجی اسپتال لایا گیا جہاں آج جمعہ 18 جنوری کو ان کا انتقال ہو گیا۔

Published: undefined

پاکستانی میڈیا کے مطابق گلاب چانڈیو عارضہ قلب اور شوگر میں مبتلا تھے۔گلاب چانڈیو کی تدفین ان کے آبائی شہر نوابشاہ میں کی جائے گی۔

Published: undefined

گلاب چانڈیو نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1980 میں ڈرامہ سیریل ”خان صاحب“ سے کیا۔ ان کی آخری فلم پاکستان کے معروف باکسر شاہ حسین کی زندگی پر بننے والی بائیو پک فلم”شاہ“ تھی

Published: undefined

گلاب چانڈیو نے کئی سپر ہٹ ٹیلی وژن ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’نوری جام تماچی‘، ’چاند گرہن‘، ’ماروی‘، ’زہرباد‘، ’ساگر کا موتی‘ سچائیاں، ’جو نہ مل سکے‘ اور ’بے وفائیاں‘ وغیرہ شامل ہیں۔

Published: undefined

گلاب چانڈیو کو ملک گیر شہرت ان کے ڈرامے ’نوری جام تماچی‘ سے ملی جب کہ وہ اپنے بے ساختہ مکالمہ کے باعث بھی مشہور تھے۔

Published: undefined

گلاب چانڈیو کے لواحقین میں دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے سندھی اور اردو فلموں کے علاوہ سینکڑوں ڈراموں میں کام کیا۔ گلاب چانڈیو کی عمر ساٹھ برس تھی۔ نماز جنازہ اور تدفین کل نوابشاہ میں ان کے آبائی گاؤں میں ہو گی۔

Published: undefined

حکومت پاکستان نے اداکاری کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2015ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined