ثقافت

ثقافت کے دشمنوں سے ادب کے ذریعہ لڑنے کی ضرورت

آرٹس کونسل کراچی میں 14 ویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے ۔ بڑی تعداد میں ملکی وغیر ملکی مصنف ادیب اور دانشور حصہ لے رہے ہیں۔

چار روزہ 14 ویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز
چار روزہ 14 ویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز 

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ ادب کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا انہوں نے کہا، '' ہمیں دانشوروں کے ذریعےشدت پسندی کےخلاف جنگ میں حصہ لینا ہوگا تمام ٹی وی چینلز پر پرائم ٹائم میں سیاسی لوگ ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ۔ ادیبوں اور دانشوروں کی بات صدیوں تک اثر رکھتی ہے ملک کے موجودہ حالات میں قلم کا ساتھ دینا ہوگا۔‘‘

Published: undefined

ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ زبان و تہذیب معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا،'' بدقسمتی سے ہم نے اس پر توجہ نہیں دی ہمیں اپنی زبان اور تہذیب کو اجاگر کرنا ہوگا پاکستان میں انگریزی بولنے کی کوششوں میں ہم تباہ ہوگئے۔ ہمیں نہ ادب نہ اردو اچھی آتی ہے اس طرح کی کانفرنس سے اردو اور ادب کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔‘‘ مرتضی وہاب نے کانفرنس میں حبیب جالب کی نظم بھی پڑھ کر سنائی۔

Published: undefined

اُدھرآرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ نے اپنے استقبالیہ خطبے میں کہا کہ جب کسی قوم کی ثقافت ختم ہوجائے تو وہ معاشرہ مردہ ہوجاتا ہے۔ احمد شاہ کے بقول،'' ہم اپنی تہذیب کے بل غرض سفیر ہیں۔ مہینے بھر سے اس کانفرنس کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔ ادب وثقافت اور تہذیب سے محبت کرنیوالوں کی یہ عید ہے تہذیب و ثقافت کے دشمنوں سے ادب کے ذریعے لڑنا ہے۔

Published: undefined

اس شہر نے چودہ سالوں میں بہت برا وقت دیکھا مگر ہم نے یہ کام بند نہیں کیا لوگ چاہتے تھے کہ ہم اپنی تہذیب سے کٹ جائیں ہم سے کافی لوگ بچھڑ گئے اب بھی پورے پاکستان سے ادب کے ستارے کانفرنس میں شامل ہیں۔ کورونا وباء کے باعث گذشتہ سال کافی تعداد میں بڑے دانشوروں کا انتقال ہوا جو عالمی اردو کانفرنس کا حصہ ہوتے تھے، تاہم رواں سال عالمی اردو کانفرنس میں سرحدی اور کوویڈ پابندیوں کے باوجود دنیا بھر اور اندرون ملک سے 250 سے زائد دانشوروں، اسکالرز، ادیب اور شاعر شرکت کررہے ہیں جبکہ بھارت کے تمام بڑے شاعر اور ادیب ڈیجیٹل کانفرنس میں موجود رہیں گے۔‘‘

Published: undefined

احمد شاہ نے ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،'' کانفرنس میں پاکستان کی علاقائی زبانوں سندھی، بلوچی، سرائیکی، پشتو اور پنجابی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پروگرام میں بیاد آصف فرخی کے علاوہ ممتاز شخصیات کے ساتھ سیشنز بھی منعقد ہونگے جن میں انور مقصود سمیت اردو ادب کی ممتاز شخصیات اور معروف صحافی شامل ہیں۔‘‘

Published: undefined

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ اردو برصغیر کی زبان ہے ہمیں ریاست نے نہیں بلکہ شاہ عبدالطیف نے بچایا اردو زبان کو بچانے کے لیے سب زبانوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ عالمی اردو کانفرنس چار روز تک جاری رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر