ثقافت

ہالی وڈ اداکارہ اسکارلیٹ نے ڈزنی پر مقدمہ کر دیا

 اداکارہ نے فلم 'بلیک ویڈو' کی آن لائن ریلیز کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔ ان کے مطابق اسٹریمنگ سے وہ مالی فائدے سے محروم ہو سکتی ہیں جبکہ کمپنی نے انہیں فلم کے لیے دو کروڑ ڈالر پہلے ہی ادا کر دئےہیں۔

ہالی وڈ اداکارہ اسکارلیٹ نے ڈزنی پر مقدمہ کر دیا
ہالی وڈ اداکارہ اسکارلیٹ نے ڈزنی پر مقدمہ کر دیا 

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اسکارلیٹ یوہانسن نے 29 جولائی جمعرات کے روز والٹ ڈزنی کمپنی پر مارویل سپر ہیرو فلم 'بلیک ویڈو' کی اسٹریمنگ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔یہ فلم تھیٹر میں ریلیز ہونے کے ساتھ ہی اسٹریمنگ کے لیے بھی دستیاب ہے۔ ان کے وکلا کا کہنا ہے کہ فلم کی آن لائن ریلیز سے ان کے معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور اس سے وہ اس کی ممکنہ آمدن سے محروم ہو جائیں گی۔

Published: undefined

بلیک ویڈو کی اسٹار اور اگزیکیٹیو پروڈیوسر نے یہ کیس لاس انجلس کی اعلی عدالت میں دائر کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ ان کے معاہدے کے حساب سے اس فلم کو خصوصی طور پر تھیٹر میں ریلیز کرنا تھا اور اس کو آن لائن ریلیز کرنے سے انہیں جو اس سے ممکنہ طور پر اضافی آمدن ہو سکتی تھی اس سے وہ محروم ہو جائیں گی۔

Published: undefined

درخواست میں کہا گیا ہے، ''مقدمہ دائر کرنے سے پہلے کئی مہینوں تک محترمہ جانسن نے ڈزنی اور مارویل کو ہر موقع دیا تاکہ وہ اپنی غلطیوں کو درست کر سکیں اور مارویل نے جو وعدے کیے تھے اس پر عمل کریں۔''

Published: undefined

اس میں مزید کہا گیا ہے، ''ڈزنی نے دانستہ طور پر مارویل کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، بغیر کسی جواز کے، تاکہ محترمہ یوہانسن کو مارویل کے ساتھ ہونے والے سودے کا پورا فائدہ پہنچنے سے روکا جا سکے۔''

Published: undefined

ڈزنی نے الزامات مسترد کر دیے

ادھر ڈزنی نے اس کیس کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ اس میں کوئی جواز نہیں ہے اوروہ اس فلم کے لیے اداکارہ کو اب تک دو کروڑ ڈالر کی رقم ادا کر چکی ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے معاہدے کی تمام شرائط بھی پوری کی ہیں۔

Published: undefined

کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے سنیما ہالوں میں اس فلم کی ریلیز کافی تاخیر سے ہو پائی اور پھر اس کے ساتھ ہی ڈزنی کی سروس 'ڈزنی پلس' پر بھی اسے آن لائن ریلیز کیا گیا۔ کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا، ''کووڈ 19 جیسی خوفناک عالمی وبا کے طویل اور خوفناک اثرات کے دور میں اس طرح کا مقدمہ کافی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔''

Published: undefined

کمپنی کا مزید کہنا تھا، ''ڈزنی نے محترمہ یوہانسن کے معاہدے کی مکمل طور پر تعمیل کی ہے اور مزید یہ کہ پریمیئر ایکسیس کے ساتھ 'ڈزنی پلس' پر 'بلیک ویڈو' کی ریلیز کے لیے انہیں 20 ملین ڈالر کی جو رقم ادا کی جا چکی ہے اس سے بھی زیادہ رقم حاصل کرنے کا اہل بھی بنایا ہے۔''

Published: undefined

فلم 'بلیک ویڈو' کو نو جولائی کو تھیٹر میں ریلیز کیا گیا تھا اور 30 امریکی ڈالر کی قیمت پر اس فلم کو 'ڈزنی پلس' پر آن لائن بھی دستیاب کروایا گیا تھا۔

Published: undefined

اداکارہ اسکارلیٹ یوہانسن کا موقف ہے کہ ڈزنی اس فلم کی مدد سے زیادہ تر ناظرین کو اپنی آن لائن سروس ''ڈزنی پلس' پر کھینچنا چاہتی ہے تاکہ وہ اپنے سبسکرائبرس میں اضافہ کر سکے۔ ''یہ ڈزنی کا اسٹاک مارکیٹ میں بھی اپنی قیمت بڑھانے کا ایک طریقہ ہے۔''

Published: undefined

فلم 'بلیک ویڈو' ایک ایسی روسی قاتل کی کہانی ہے جو انتقام لینی پر تلی ہوتی ہے۔ جانسن نے مارویل کی نو فلموں میں یہ کردار کیا ہے۔ ڈزنی پلس پر اب تک اس مووی نے تقریباً چھ کروڑ ڈالر کی رقم کمائی ہے۔

Published: undefined

شمالی امریکی ممالک کے تھیٹر میں اب تک اس فلم نے آٹھ کروڑ کی کمائی کی ہے جبکہ دنیا کے دیگر حصوں میں بھی تھیٹر سے تقریباً اتنی ہی رقم کما چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined