ثقافت

فیشن کی دنیا پر راج، گوچی نے سو سال مکمل کر لیے

گوچی ایک لگژری برانڈ ہے اور اب یہ اپنے قیام کے سو سال مکمل کرنے کی تقریبات میں مصروف ہے۔ اس برانڈ سے جڑے ایک خونی واقعے پر مبنی فلم میں لیڈی گاگا نے ادکاری کی ہے اور اس کے ہدایتکار رِڈلی اسکاٹ ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

سن 1921 میں فلورینس کے علاقے ویا وِجنا نُووا میں گوچیو گوچی نے اولین اسٹور کھولا تھا۔ کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ اسٹور مستقبل میں عالمی شہرت کا برانڈ بن جائے گا اور اس کا مقبول نام گوچی دنیا میں سیکس سمبل، ہپ ہاپرز اور مختلف نوعیت کے صنفی ڈریسز کا نشان بن جائے گا۔ انسٹاگرام پر اس کے فالوورز کی تعداد چھیالیس ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

Published: undefined

اس برانڈ کے خاندان کے افراد پر ایک فلم بھی بن چکی ہے اور اس میں گوچی خاندان میں تنازعات اور پیچیدگیوں کے علاوہ اس کے ایک وارث کے قتل کو سمویا گیا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار لیڈی گاگا نے ادا کیا ہے۔ اس فلم کا نام 'ہاؤس آف گوچی‘ ہے اور لیڈی گاگا کے مقابل مرکزی اداکار ایڈم ڈرائیور ہیں۔ اس فلم کے ہدایکار رِڈلی اسکاٹ ہیں۔

Published: undefined

مہاجر ورکر سے نامی گرامی برانڈ کے بانی

گوچیو گوچی چھبیس مارچ سن 1881 میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد چمڑے کا سامان بناتے تھے۔ انہوں نے اپنے ٹین ایج دور میں گھر چھوڑ دیا اور نوکری کی تلاش شروع کر دی۔ وہ اس سفر میں لندن پہنچ گئے اور وہاں کے ایک مشہور ہوٹل سیوائے میں مہمانوں کا سامان اٹھانے کا کام شروع کر دیا۔

Published: undefined

اسی ہوٹل میں خوبصورت اونچی ہیلز پہن کر آنے والی خواتین نے ان کے اندر لیڈیز فیشن کی تخلیق کرنے کی شمع روشن کی۔ اس خواہش کو لے کر وہ واپس فلورنس لوٹ آئے اور کچھ سالوں بعد انہوں نے چمڑے کے سامان کا اپنا اسٹور اسی شہر میں کھولا۔ وہ اپنے سامان کی فروخت اور تشہیر کے لیے اطالوی شہروں میں بھی جانے لگے۔

Published: undefined

ان کے سامان کو اطالوی اشرافیہ میں پذیرائی ملنا شروع ہو گئی۔ یہیں سے گوچیو گوچی نے اپنی مزید پراڈکٹس کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا اور کامیابی ان کے قدم چومنے لگی۔

Published: undefined

شہرت پھیلتی چلی گئی

دوسری عالمی جنگ کے بعد گوچیو کے بیٹے آلڈو، واسکو اور روڈالفو نے بھی باپ کے ساتھ مل کر اسٹور پر کام شروع کر دیا۔ اس کے بعد گوچی برانڈ کے اسٹورز اٹلی کے اندر دوسرے شہروں میں کھلنا شروع ہو گئے۔

Published: undefined

پھر اس برانڈ کا پہلا اسٹور نیویارک شہر میں سن 1953 میں کھولا گیا اور اس کی شاندار گلیمرس تقریب اسی شہر کے سیوائے ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب سے صرف پندرہ ایام قبل بانی گوچیو گوچی کا انتقال ہو چکا تھا۔ ان کے تیار کردہ ایک بیگ کا نام سابق امریکی صدر جان کینیڈی کی اہلیہ جیکولین کی عرفییت پر یعنی 'جیکی‘ رکھا گیا تھا۔

Published: undefined

ستر اور اسی کی دہائی میں گوچی خاندان کے افراد ٹیکس چھپانے، ناقص مینیجمنٹ، فروخت میں کمی اور گوچیو گوچی کے پوتے موریسیو کے قتل نے اس برانڈ کو دیوالیہ ہونے کے قریب کر دیا تھا۔

Published: undefined

سن 1993 میں اس کمپنی کے تمام حصص خلیجی ریاست بحرین کے ایک بینک نے خرید لیے۔ بعد میں اس برانڈ کو فرانس کی پی پی آر اور حالیہ 'کیرنگ ایس اے‘ نے خرید لیا۔ اس کے چیف ایگزیکٹیو افیسر فرانسوا ہینری پینالٹ نے میکسیکو سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ سلمیٰ ہائیک سے شادی کر رکھی ہے۔ ہائیک نے بھی فلم 'ہاؤس آف گوچی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined