ثقافت

آئن سٹائن کا لکھا خط بارہ لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت

مشہور و معروف سائنسدان البرٹ آئن سٹائن کے اپنے ہاتھ کے لکھے خط کی نیلامی میں بارہ لاکھ کی بولی لگی۔ اس خط میں انہوں نے مشہور مساوات E=mc2 بھی لکھی ہوئی تھی۔

آئن سٹائن کا لکھا خط بارہ لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت
آئن سٹائن کا لکھا خط بارہ لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت 

امریکی شہر بوسٹن کے آر آر نیلام گھر میں جوہری طبیعات کے سائنسدان البرٹ آئن سٹائن کے ہاتھ سے لکھے ہوئے ایک خط کی نیلامی ہوئی۔ ایک مشتاق نے اس خط کو بارہ لاکھ ڈالر سے زائد (نو لاکھ پچاسی ہزار یورو سے زائد) میں خریدا۔ نیلام گھر کی انتطامیہ کے مطابق خط کی مالیت اندازوں سے تین گنا رہی۔

Published: undefined

ایک نایاب خط

کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ہیبریو یونیورسٹی یروشلم میں قائم آئن سٹائن پیپرز پراجیکٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف تین ایسی تحریریں میسر ہیں جن میں البرٹ آئن سٹائن نے اس مساوات E=mc2 کو اپنے ہاتھ سے تحریر کیا۔

Published: undefined

جو خط نیلامی کے لیے پیش کیا گیا، وہ ایک پرائیویٹ کلیکشن کا حصہ تھا۔ توقع کی جا رہی تھی کہ نیلامی میں اس کی بولی چار لاکھ ڈالر تک جائے گی لیکن اسے تین گنا قیمت بارہ لاکھ تینتالیس ہزار سات سو سات ڈالر ملی۔

Published: undefined

خط کی اہمیت

نیلامی کے لیے پیش کیے گئے خط کے حوالے سے آر آر آکشن کا کہنا ہے کہ یہ خط مشہور سائنسدان کی سوچ سے ایک خاص نسبت رکھتا ہے، فزکس اور ہولوگرفک نکتہٴ نظر سے بھی اہم ہے کیونکہ اس میں آئن سٹائن فزکس کے ایک اہم مسئلے پر فکر متوجہ کیے ہوئے ہیں۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ خط سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئن سٹائن نظریہ اضافیت کے حصول میں گم ہیں۔

Published: undefined

مساوات نے صورت حال تبدیل کر دی

آئن سٹائن کی مساوات E=mc2 میں ای سے مراد انرجی یا توانائی ہے اور یہ کمیت اور دوگنی روشنی کی رفتار کے مساوی ہے۔ اس مساوات سے معلوم ہوا کہ وقت ایک مکمل حقیقت نہیں جبکہ کمیت اور توانائی مساوی ہیں۔

Published: undefined

یہ خط چھبیس اکتوبر سن 1946 کو ایک اور ماہر طبیعات ڈاکٹر لُڈوک زیلبرسٹائن کو لکھا گیا تھا۔ زیلبر سٹائن اس دور میں آئن سٹائن کے ساتھی اور ان کے نظریہ اضافیت کے ناقدین میں شمار ہوتے تھے۔ اس پرائیویٹ کلیکشن کو زیلبر سٹائن کے خاندان نے فرخت کر دیا تھا۔

Published: undefined

اس خط کی نیلامی میں پانچ افراد شریک تھے لیکن جب اس کی بولی سات لاکھ ڈالر پر پہنچی تو تین بولی دینے والے دستبردار ہو گئے اور پھر مقابلہ دو افراد کے درمیان رہا۔ کامیاب بولی دینے والے کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined