ثقافت

کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج، اداکارہ نے کپڑے اتار دیے

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں سیزر ایوارڈز کی تقریب 12 مارچ کی رات منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں ایک اداکارہ نے کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے کپڑے اتار دیے۔

کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج، اداکارہ نے کپڑے اتار دیے
کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج، اداکارہ نے کپڑے اتار دیے 

فرانس کے قومی فلم ایوارڈ کا نام 'سیزر ایوارڈ‘ ہے۔ اس میں فلمی صنعت کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے فنکاروں اور تکنیکی عملے کو ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔ چھیالیسویں سیزر ایوارڈز کی تقریب پیرس میں 12 مارچ بروز ہفتہ کی شب منعقد ہوئی۔

Published: undefined

اس تقریب میں تھیٹرز اور سنیما گھروں کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے معروف اداکارہ کورین مازیرُو نے اسٹیج پر اپنے کپڑے اتار دیے۔ فرانس میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے پیرس حکومت نے کئی مہینوں سے ہر قسم کی ثقافتی تقاریب پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Published: undefined

نو کلچر نو فیوچر

Published: undefined

کورین مازیرُو نے اسٹیج پر پہنچ کر جب کپڑے اتار دیے تو ان کے سینے پر لکھا تھا '‘نو کلچر نو فیوچر‘ یعنی ثقافت نہیں تو مستقبل نہیں۔ اسی طرح ان کی پشت پر تحریر تھا ' گِو اَس آرٹ بیک ژاں‘۔ یہ ملکی وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس کے لیے پیغام تھا، ''ژاں ہمیں ہمارا آرٹ واپس کرو‘‘۔

Published: undefined

ایوارڈز کی اس تقریب میں کورین مازیرُو کی نام زدگی برائے بہترین اداکارہ کے طور پر تھی۔ وہ اسٹیج پر بہترین کیٹگری برائے بیسٹ کاسٹیوم کا ایوارڈ دینے کے لیے بلائی گئی تھیں۔

Published: undefined

فنکاروں میں غم و غصہ

Published: undefined

کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے فرانس میں سبھی سینما گھر، اوپرا ہاؤسز، عجائب گھر، آرٹ گیلریاں اور تھیٹرز بند ہیں۔ جمالیاتی اور پرفارمنگ آرٹ کی تقریبات کا کوئی اہتمام نہیں اور اس وجہ سے سبھی ملکی فنکاروں میں بے چینی، مایوسی اور رنج و غم پایا جاتا ہے۔ رواں برس سیزر ایوارڈ کے لیے ایک روز قبل منعقد کی جانے والی ریڈ کارپٹ کی گلیمرس تقریب بھی منعقد نہیں کی گئی۔

Published: undefined

کورین مازیرُو

Published: undefined

فرانسیسی فلم انڈسٹری کی مشہور ادکارہ کورین مازیرُو ستاون برس کی ہیں۔ ان کو سن 2012 میں بے بہا شہرت ان کی فدلم 'لوئی ویمر‘ سے حاصل ہوئی تھی۔ انہیں 'لوئی ویمر‘ فلم میں بھی سیز‍ر ایوارڈ کے لیے بیترین اداکاری کی کیٹگری میں نامزدگی حاصل ہوئی تھی لیکن ابھی تک وہ کوئی ایوارڈ حاصل نہیں کر سکی ہیں۔ انہوں نے کئی فلموں میں یادگار کردار نگاری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا سیاسی جھکاؤ بائیں بازو کی سیاست کی جانب ہے۔

Published: undefined

سیزر ایوارڈ

Published: undefined

فرانس میں سیزر ایوارڈز کو 'آسکر‘ کا درجہ حاصل ہے۔ اس کو سن 1976 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کے لیے صرف بارہ کیٹگریز مخصوص ہیں۔ اس کی سالانہ تقریب کم و بیش ہر سال فروری کے وسط میں منعقد کی جاتی ہے۔ ایوارڈز دینے کی تقریب کا اہتمام ملکی وزارت برائے ثقافت کرتی ہے۔ اس کے انعقاد کا شہر تو پیرس رہتا ہے لیکن تقریب کا ہال تبدیل ہوتا رہتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined