ثقافت

دلیپ کمار نے پشاور میں لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ان کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کریں

بھارتی فلموں کے شہرہ آفاق اداکار اور شہنشاہ جذباتی اداکاری دلیپ کمار نے ٹوئٹر پر پشاور میں لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے آبائی رہائش گاہ کی تصاویر شیئر کریں۔

دلیپ کمار نے پشاور میں لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ان کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کریں
دلیپ کمار نے پشاور میں لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ان کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کریں 

پاکستانی صوبہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے بھارت کے ممتاز اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کی پشاور میں واقع آبائی رہائش گاہوں کو سرکاری تحویل میں لے کر میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد دلیپ کمار نے پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار میں واقع اپنے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کی ہے۔

Published: undefined

دلیپ کمار نے ٹوئٹر پر شیراز حسن نامی ایک مقامی صحافی کا اپنے آبائی گھر کی تصاویر شائع کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا، ’’ پشاور میں موجود دیگر افراد سے بھی گزارش ہے کہ میرے آبائی گھر کی تصاویر شائع کریں۔‘‘

Published: undefined

دلیپ کمار کی اس ٹوئیٹ کے بعد پشاور سے ان کے مداحوں کی جانب سے DilipKumar# کے ساتھ ان کے آبائی گھر کی بڑی تعداد میں تصاویر بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Published: undefined

دلیپ کمار نے اپنے آبائی گھر میں بتائے انمول یادوں کے بارے میں سن 2011 میں ایک بلاگ لکھا۔ دلیپ کمار کے بقول، ’’قصہ خوانی بازار کی خوبصورت یادیں ہیں، مجھے کہانیاں سنانے کا پہلا سبق وہیں ملا تھا، جس نے بعد میں مجھے میرے کام کے لیے عمدہ کہانیاں اور اسکرپٹ کا انتخاب کرنے میں حوصلہ افزائی کی۔‘‘

Published: undefined

پشاور میں دلیپ کمار، شاہ رُخ خان اور بالی وُڈ کے کئی دیگر معروف ترین ستاروں کے آبائی گھروں کے بارے میں پشاور میں ڈی ڈبلیو اردو کے نمائندے مدثر شاہ نے حال ہی میں یہ ویڈیو رپورٹ تیار کی تھی۔

Published: undefined

بھارتی فلمی صنعت میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے ممبئی منتقل ہونے سے قبل لیجنڈ اداکار دلیپ کمار پاکستانی شہر پشاور کے حالیہ علاقہ قصہ خوانی بازار میں مقیم تھے۔سن 1922 میں ان کی پیدائش برصغیر کے ملک ہندوستان کے شہر پشاور میں ہوئی تھی۔ اس طرح ان کا آبائی وطن موجودہ پاکستان کا شہر پشاور ہے۔ دلیپ کمار کی عمر 97 برس ہے اور وہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں رہتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined