کرکٹ

ظہیر خان نے ’لنکا پریمیئر لیگ‘ میں 4 بار کی چمپئن ٹیم کو خریدا، مستقبل کو لے کر نظر آئے پُرجوش

اینکر اسپورٹس کے مالک ناگیندر سداوتم کے ساتھ مل کر ظہیر خان ’اینکر جافنا کنگز‘ فرنچائزی کے مالک بنے ہیں۔ یہ پہلی ٹی-20 فرنچائزی نہیں ہے، جسے ’اینکر اسپورٹس گروپ‘ نے حاصل کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ظہیر خان، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/ImZaheer">@ImZaheer</a></p></div>

ظہیر خان، تصویر @ImZaheer

 

ہندوستان کے سابق کرکٹر ظہیر خان ’لنکا پریمیئر لیگ‘ میں ’اینکر جافنا کنگز‘ فرنچائزی میں حصہ داری خرید کر ٹیم کے شریک مالک بن گئے ہیں۔ اس ٹیم کو پہلے ’جافنا کنگز‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، لیکن اب اسٹاک ہوم میں واقع ’اینکر اسپورٹ اے بی‘ گروپ نے اسے حاصل کر لیا ہے۔ 4 اگست کو ڈیل آفیشیل ہونے کے بعد ٹیم کا نام تبدیل ہوکر ’اینکر جافنا کنگز‘ کر دیا گیا۔ اینکر اسپورٹس کے مالک ناگیندر سداوتم کے ساتھ مل کر ظہیر خان اس فرنچائزی کے مالک بنے ہیں۔ یہ پہلی ٹی-20 فرنچائزی نہیں ہے، جسے ’اینکر اسپورٹس گروپ‘ نے حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل وہ یورپین ٹی-20 پریمیئر لیگ میں ’اینٹورپ اینکرز‘ اور ’کناڈا سپر 60‘ لیگ میں ’وینکوور اینکرز‘ کی مردوں اور خواتین کی دونوں ٹیموں کا مالکانہ حق حاصل کیا تھا۔

پیوش چاؤلا بھی لنکا پریمیئر لیگ میں ’جافنا کنگز‘ کے لیے کھیل چکے ہیں۔ ہندوستان کے تجربہ کار لیگ اسپنر کو صرف 2 میچ کھیلنے کا موقع ملا، جس میں انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اینکر جافنا کنگز ’ایل پی ایل‘ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے، جو 4 بار کی چمپئن ہے۔ اس لیگ کا آغاز 2020 میں ہوا تھا، لیکن 2025 میں یہ ٹورنامنٹ نہیں کھیلا گیا۔ اب تک کھیلے گئے 5 سیزن میں 4 بار جافنا کنگز کی ٹیم نے خطاب جیتا ہے۔ ایل پی ایل 2026 کی بات کی جائے تو ’اینکر جافنا کنگز‘ پلے آف میں جگہ پکی کر چکی ہے۔ اس نے 8 میچوں میں 5 میچ جیت لیا ہے، اور پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ کر پہلے کوالیفائرز میں جگہ بنائی ہے۔ کوالیفائرز 1 میں اس کا سامنا ’گالے جوائنٹس‘ سے ہوگا۔ اس مقابلے میں کامیاب ہونے والی ٹیم ڈائریکٹ فائنل میں پہنچ جائے گی۔ فائنل میچ 8 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

لنکا پریمیئر لیگ میں ’اینکر جافنا کنگز‘ کے شریک مالک بننے کے بعد ظہیر خان نے کہا کہ ’’سری لنکا سے تعلق رکھنے والے گیند بازوں کی صلاحیت کی میں نے ہمیشہ تعریف کی ہے۔ یہ ایک ایسا ملک ہے، جہاں میں گیا، کھیلا اور یہاں کی بہت اچھی یادیں میرے ساتھ ہیں، اور اب بطور ایک شریک مالک کے سری لنکا کرکٹ سے وابستگی کے بعد بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ اینکر جافنا کنگز کے ساتھ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔‘‘ ظہیر خان ایسے پہلے ہندوستانی کرکٹر نہیں ہیں، جنہوں نے کوئی فرنچائزی خریدی ہے۔ ان سے قبل راہل دراوڑ نے یورپی ٹی-20 پریمیئر لیگ میں ڈبلن گارجینز، سچن تندولکر نے نیشنل کرکٹ لیگ میں شکاگو اسٹارز، یوراج سنگھ نے سری لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو سپر اسٹارس اسٹرائیکرس اور ابوظہبی ٹی-10 میں نیویارک کی ٹیم خریدی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔