کرکٹ

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ: ویسٹ انڈیز پر پاکستان کی فتح سے پوائنٹس ٹیبل میں مچی ہلچل

پاکستان کا پوائنٹس پرسنٹیج 22.22 ہو گیا ہے۔ اگرچہ پاکستان اب بھی سرفہرست ٹیموں سے کافی پیچھے ہے، لیکن یہ فتح اس کی ڈبلیو ٹی سی مہم کو زندہ رکھنے کے لیے نہایت اہم مانی جا رہی ہے۔

بابر اعظم، تصویر آئی اے این ایس
بابر اعظم، تصویر آئی اے این ایس 

پاکستانی ٹیم نے بالآخر غیر ملکی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل شکستوں کا سلسلہ ختم کر دیا۔ پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان نے 2 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ اس سے قبل پاکستان بیرون ملک مسلسل 8 ٹیسٹ میچ ہار چکا تھا۔ بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم نے آخرکار شکستوں کا یہ سلسلہ توڑ دیا۔

اس جیت کا سب سے بڑا فائدہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ2025-27کے پوائنٹس ٹیبل میں ملا، جہاں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں مقام پر قبضہ کر لیا۔ یہ جولائی 2023 کے بعد پاکستان کی بیرون ملک پہلی ٹیسٹ فتح ہے۔ اس کامیابی سے پہلے پاکستان پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نچلے مقام پر تھا۔ پورٹ آف اسپین ٹیسٹ جیتتے ہی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو نویں نمبر پر دھکیل دیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔