کرکٹ

ویبھو بہت پرسکون ہیں، لیکن میدان پر زبردست کرکٹ کھیلتے ہیں: شریئس ایئر

ایئر نے کہا کہ ’میں ویبھو سے میدان سے باہر کی چیزوں کے بارے میں بات کرتا رہتا ہوں، کیونکہ ہر کوئی ان سے صرف کرکٹ کے بارے میں ہی بات کرتا ہے، ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک کھلاڑی کے طور پر کتنے باصلاحیت ہیں۔‘

<div class="paragraphs"><p>شریئس ایر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

شریئس ایر، تصویر سوشل میڈیا

 

ہندوستانی ٹیم کے ٹی-20 کپتان شریئس ایئر کا ماننا ہے کہ 15 سالہ ویبھو سوریہ ونشی میں ہندوستانی کرکٹ پر بڑا اثر ڈالنے کی صلاحیت اور مزاج ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ اس نوجوان کھلاڑی کی ترقی کو صرف میدان پر ان کی کارکردگی تک محدود نہیں رکھا جانا چاہیے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستان کی 5 میچوں کی ٹی-20 بین الاقوامی سیریز سے قبل ایئر نے کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر اس نوجوان کھلاڑی کے ساتھ کرکٹ سے ہٹ کر زندگی کے بارے میں بات کر کے ذاتی رشتہ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگلے ٹی-20 ورلڈ کپ کی تیاری شروع ہونے کے ساتھ ہی سوریہ ونشی ہندوستانی ٹیم کا حصہ بنے ہوئے ہیں، لیکن ایئر نے اشارہ دیا کہ اس نوجوان کھلاڑی کو بڑی ذمہ داری دینے میں جلد بازی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

کپتان نے ہندوستان کے عالمی کپ جیتنے والے تجربہ کار سلامی بلے بازوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سوریہ ونشی کو صحیح وقت آنے پر موقع ملے گا۔ ایئر نے ’جیو اسٹار‘ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ویبھو سے میدان سے باہر کی چیزوں کے بارے میں بات کرتا رہتا ہوں، کیونکہ ہر کوئی ان سے صرف کرکٹ کے بارے میں ہی بات کرتا ہے، اور ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک کھلاڑی کے طور پر کتنے باصلاحیت اور قابل ہیں۔ اسی لیے ان کے باہر کے لائف اسٹائل، ان کے خاندان، وہ کیا کرتے ہیں اور کیا نہیں کرتے، ان چیزوں کے بارے میں بات کرنے سے وہ زیادہ پرجوش ہوتے ہیں، کیونکہ ان موضوعات پر بات کرتے وقت وہ زیادہ پُرسکون اور حقیقی نظر آتے ہیں۔‘‘

ہندوستانی ٹی-20 کپتان نے مزید کہا کہ ’’وہ بہت پرسکون لڑکا ہے، لیکن میدان پر بہت زبردست کرکٹ کھیلتا ہے۔ انہیں دیکھ کر یہ تضاد خاصا دلچسپ لگتا ہے۔ وہ بات چیت کرنے میں بہت پُرکشش اور پیارا لڑکا ہے اور ڈریسنگ روم میں ان کا ہونا اچھا لگتا ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ ان کا وقت بھی آئے گا، کیونکہ ابھی ہم ورلڈ کپ جیتنے والے سلامی بلے بازوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور انہیں میدان پر وقت ملنا چاہیے۔ وہ اب بھی 15 کھلاڑیوں کی ٹیم میں شامل ہیں۔ اسی لیے یقیناً جب ان کا وقت آئے گا تو وہ ہندوستانی کرکٹ پر چھا جائیں گے۔‘‘

کپتان نے یہ بھی واضح کیا کہ تجربہ کار سلامی بلے بازوں کے بعد اس نوجوان کھلاڑی کی موجودہ صورتحال کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کی صلاحیت پر اعتماد نہیں ہے۔ ایشین گیمز میں ٹی-20 انٹرنیشنل ٹیم کو طلائی تمغہ دلانے کے بعد اب شریئس ایئر ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں بھی اسی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز جلد اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔