کرکٹ

ویمنس ٹی-20 عالمی کپ کا مکمل شیڈیول جاری، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 14 جون کو ہوگا مہامقابلہ

گزشتہ ماہ نیپال میں کھیلے گئے کوالیفائر کے بعد 12 ٹیموں کا لائن اَپ طے ہوا۔ میزبان انگلینڈ کے علاوہ بنگلہ دیش، آئرلینڈ، نیدرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ نے بھی کوالیفکیشن کے ذریعہ ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ بنائی۔

<div class="paragraphs"><p>ویمنس ٹی-20 عالمی کپ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ویمنس ٹی-20 عالمی کپ، تصویر سوشل میڈیا

 

ایک طرف مرد کرکٹ ٹیموں کا ’ٹی-20 عالمی کپ‘ آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، اور دوسری طرف ’ویمنس ٹی-20 عالمی کپ‘ کا مکمل شیڈیول جاری کر دیا گیا ہے۔ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اینڈ ویلس میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ خاتون کرکٹ کے لیے ایک تاریخی موڑ تصور کیا جا رہا ہے۔ جاری شیڈیول کے مطابق خاص بات یہ ہے کہ گروپ مرحلہ میں ہی ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جس سے ٹورنامنٹ کو زبردست آغاز ملنے کی امید ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مہامقابلہ 14 جون کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

گزشتہ ماہ نیپال میں کھیلے گئے کوالیفائر کے بعد 12 ٹیموں کا لائن اَپ طے ہوا ہے۔ میزبان انگلینڈ کے علاوہ بنگلہ دیش، آئرلینڈ، نیدرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ نے بھی کوالیفکیشن کے ذریعہ ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ اس بار یوروپی ممالک کی شراکت داری زیادہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انگلینڈ، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈ جیسی 4 یوروپی ممالک کی موجودگی کے ساتھ ٹورنامنٹ میں ایک تہائی ٹیمیں یوروپ سے تعلق رکھتی ہیں، جو اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

Published: undefined

ویمنس ٹی-20 عالمی کپ 2026 میں ’گروپ-1‘ کو ’گروپ آف ڈیتھ‘ مانا جا رہا ہے۔ اس گروپ میں مضبوط ٹیموں کے ساتھ ہندوستان اور پاکستان کی روایتی ٹکر بھی دیکھنے کو ملے گی۔ ’گروپ-1‘ میں ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور نیدرلینڈ ہیں۔ ’گروپ-2‘ میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں ہیں۔

Published: undefined

اس ٹورنامنٹ کا افتتاحی مقابلہ 12 جون کو ایجبسٹن میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ 20 جون کو ہیڈنگلے میں اسکاٹ لینڈ سے اور 24 جون کو لارڈس میں ویسٹ انڈیز سے مد مقابل ہوگا۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ 27 جون کو اوول میں کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

ہندوستان کے مقابلوں کی بات کریں تو پاکستان سے 14 جون، نیدر لینڈ سے 17 جون، جنوبی افریقہ سے 21 جون، بنگلہ دیش سے 25 جون اور آسٹریلیا سے 28 جون کو آمنا سامنا ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 5 ٹریپل ہیڈر مقابلے ہوں گے۔ یعنی 5 دن ایسے ہوں گے جب 3 میچ دیکھنے کو ملیں گے۔ اسی طرح 5 ڈبل ہیڈر مقابلے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ پہلا سیمی فائنل مقابلہ 30 جون کو اور دوسرا سیمی فائنل مقابلہ 2 جولائی کو اوول میں کھیلا جائے گا۔ فائنل مقابلہ لارڈس میں 5 جولائی کو ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined