کرکٹ

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج سے سنچورین میں کھیلا جائے گا

ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ میں آج تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی ہے۔ روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا اس سلسلے کو توڑنے کے لیے میدان میں اترے گی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

سنچورین: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز آج (26 دسمبر) سے ہو رہا ہے۔ پہلا میچ سپر اسپورٹس پارک، سنچورین میں دوپہر 1.30 بجے سے کھیلا جائے گا۔ یہاں ٹیم انڈیا پچھلے 31 سالوں سے جاری ہارنے کے سلسلے کو توڑنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ جبکہ جنوبی افریقہ ہوم گراؤنڈز پر ہندوستان کے خلاف اپنے مضبوط ریکارڈ کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم 1992 میں پہلی بار جنوبی افریقہ کے دورے پر آئی تھی۔ تب سے اب تک وہ یہاں 8 ٹیسٹ سیریز کھیل چکی ہے۔ وہ ان میں سے کسی ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔ ہندوستان یہاں سات سیریز ہار چکا ہے اور ایک سیریز ڈرا ہوئی ہے۔ ٹیم انڈیا نے یہاں کھیلے گئے 23 ٹیسٹ میچوں میں سے صرف 4 میچ جیتے ہیں۔

Published: undefined

اس بار ہندوستانی ٹیم کسی بھی قیمت پر روہت شرما کی کپتانی میں جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز نہ جیتنے کے سلسلے کو توڑنا چاہے گی۔ اس کے لیے ٹیم انڈیا گزشتہ ایک ہفتے سے بھرپور پریکٹس کر رہی ہے۔ ویسے اس بار ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے مقابلے کافی مضبوط نظر آ رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں ممکن ہے کہ اس بار ہندوستان اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے جیت حاصل کرے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سنچورین کی پچ جنوبی افریقہ کی تیز ترین پچوں میں سے ایک ہے۔ بادل چھائے رہنے اور بارش کی پیش گوئی کے ساتھ، یہ پچ تیز گیند بازوں کے لیے زیادہ مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اسے جنوبی افریقہ کا قلعہ بھی کہا جا سکتا ہے۔ یہاں پروٹیز ٹیم نے 28 میں سے 22 ٹیسٹ جیتے ہیں۔ تاہم، ہندوستانی ٹیم نے یہاں اپنے آخری دورے میں 113 رنز کی فتح درج کی تھی۔

Published: undefined

دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون:

ٹیم انڈیا: روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، شریئس ایر، رویندر جڈیجہ، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، پرسیدھ کرشنا، محمد سراج۔

جنوبی افریقہ: ڈین ایلگر، ایڈن مارکرم، ٹونی ڈی جارجی، ٹیمبا باوما (کپتان)، کیگن پیٹرسن/ڈیوڈ بڈنگھم، کائل ورین (وکٹ)، مارکو یانسین، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی، کاگیسو ربادا، لونگی انگیڈی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined