
ہندوستانی ٹیم، تصویر @BCCI
ہندوستانی ٹیم کے لیے آئرلینڈ دورہ کسی برے خواب سے کم نہیں رہا۔ 2 میچوں کی اس ٹی-20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم کو 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 27-2025 کے پوائنٹس ٹیبل میں ایک بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا ہے۔ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان اینٹگوا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے نتیجے نے پوائنٹس ٹیبل کو بدل دیا ہے۔ اس مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو ایک اننگ اور 217 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ سری لنکا کی اس شکست کا فائدہ براہ راست ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ہوا ہے، جو پوائنٹس ٹیبل میں ایک مقام اوپر آ گئی ہے۔
Published: undefined
سری لنکائی ٹیم نے اینٹگوا ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگ میں 308 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگ میں عامر جنگو کی تاریخی ڈبل سنچری اور کپتان روسٹن چیس کی 194 رنز کی بہترین اننگز کی بدولت 9 وکٹ کے نقصان پر 626 رنوں کا پہاڑ سا اسکور کھڑا کر دیا۔ اس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ دوسری اننگ میں کیمر روچ اور جیڈن سیلس کی تباہ کن گیند بازی کے سامنے سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 101 رنوں پر سمٹ گئی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 27-2025 میں سری لنکا کی یہ پہلی شکست ہے، اس نے اب تک مجموعی طور پر 3 میچ کھیلے ہیں، جس میں ایک میں جیت اور ایک ڈرا بھی رہا ہے۔ اس میچ سے قبل تک سری لنکائی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر قابض تھی۔ لیکن اس بڑی شکست کے بعد سری لنکا کا پوائنٹ پرسینٹز (پی سی ٹی) کافی نیچے گر گیا ہے۔ سری لنکائی ٹیم اب 44.44 پوائنٹس پرسینٹز کے ساتھ چھٹے مقام پر آ گئی ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز اور سری لنکا مقابلہ سے قبل 48.15 پوائنٹس (پی سی ٹی) کے ساتھ چھٹے مقام پر تھی۔ اب سری لنکا کی شکست کے بعد وہ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی بات کریں تو 9 میچوں میں یہ اس کی پہلی جیت ہے اور وہ 14.81 پوائنٹس کے ساتھ 8ویں نمبر پر ہے۔ اس پوائنٹس ٹیبل میں آسٹریلیا 87.50 کے شاندار پی سی ٹی کے ساتھ اب بھی پہلے مقام پر قابض ہے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined