
ٹیم انڈیا / آئی اے این ایس
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مصروف انٹرنیشنل کیلنڈر میں اب ایک اور بڑا دورہ شامل ہو گیا ہے۔ انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اکتوبر-نومبر 2026 میں ہونے والے ہندوستانی ٹیم کے نیوزی لینڈ دورے کا پورا شیڈیول جاری کر دیا ہے۔ اس دورے پر ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مجموعی طور پر 12 میچ کھیلے جائیں گے جن میں 5 ٹی-20 انٹرنیشنل، 5 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچ شامل ہیں۔
Published: undefined
دورے کی شروعات 22 اکتوبر 2026 کو کرائسٹ چرچ میں پہلے ٹی-20 مقابلے سے ہوگی۔ ٹی-20 سیریز کے سبھی مقابلے ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر1 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں 5 میچوں کی ون ڈے سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی، جس کا پہلا مقابلہ 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلا جائے گا۔
Published: undefined
ون ڈے سیریز کے سبھی میچ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔ آکلینڈ، ویلنگٹن، ہیملٹن اور ماؤنٹ مونگانوئی اس سیریز کی میزبانی کریں گے۔ بی سی سی آئی نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ یہ تاریخی دورہ اکتوبر 2026 سے شروع ہوگا جس میں 5 ٹی-20، 5 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچ شامل ہوں گے۔ ٹیسٹ سیریز کے 2 میچ 19 اور 27 نومبر سے ہوں گے۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ دورہ بے حد اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کے حالات ہمیشہ سے غیر ملکی ٹیموں کے لئے چیلنجنگ رہے ہیں، ایسے حالات میں یہ سیریز کھلاڑیوں کی تیاری اور ٹیم کی ساخت کو جانچنے کا بڑا موقع ہوگی۔
Published: undefined
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے شیڈیول کے مطابق پہلا میچ 22 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ (ہیگلے اوول) میں دوپہر 1:30 بجے ہوگا۔ وہیں دوسرا ٹی-20 میچ 24 اکتوبر کو اسی گراؤنڈ پر اسی وقت پر ہوگا، جبکہ تیسرا میچ 27 اکتوبر کو ویلنگٹن (ایچ این آر وائی اسٹیڈیم)، چوتھا میچ 30 اکتوبر آکلینڈ (ایڈن پارک) اور پانچواں ٹی 20 میچ یکم نومبر کو ہیملٹن (سیڈن پارک) میں دوپہر 1:30 بجے کھیلا جائے گا۔
Published: undefined
ون ڈے سیریز کے لیے جاری شیڈیول کے مطابق پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ (ایڈن پارک) میں صبح 8:30 بجے ہوگا جبکہ دوسرا ون ڈے 7 نومبر کو ویلنگٹن (ایچ این آر وائی اسٹیڈیم)، تیسرا ون ڈے 10 نومبر ہیملٹن (سیڈن پارک)، چوتھا ون ڈے 13 نومبر اور پانچواں ون ڈے 15 نومبر کو ماؤنٹ مونگانوئی (بے اوول) میں کھیلا جائے گا۔ 2 ٹیسٹ میچوں کے شیڈیول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 19 سے 13 نومبر ویلنگٹن (بیسن ریزرو) میں صبح 4:30 بجے اور دوسرا ٹیسٹ 27 نومبر سے یکم دسمبر کو کرائسٹ چرچ (ہیگلے اوول) میں صبح 4:30 بجے سے کھیلا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined