کرکٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف فاتحانہ مہم کو برقرار رکھنے اترے گی ٹیم انڈیا

دنیا کی نمبر دو ٹیم ہندوستان نے اپنے پہلے دو مقابلوں میں جنوبی افریقہ اور دفاعی چمپئن آسٹریلیا کو شکست دی ہے اور اب اس کا مقابلہ اس ٹیم کے ساتھ ہے جو مسلسل تین میچ جیت چکی ہے

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

سلامی بلے باز شکھر دھون کے انگوٹھے کی چوٹ کے بعد ٹیم انڈیا کو نیوزی لینڈ کے خلاف آج لندن میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ مقابلے میں اپنے آخری الیون کے لئے ذہنی مشق کے ساتھ ہی اپنی فاتحانہ مہم کو بھی برقرار رکھنا ہوگا۔

Published: undefined

دنیا کی نمبر دو ٹیم ہندوستان نے اپنے پہلے دو مقابلوں میں جنوبی افریقہ اور دفاعی چمپئن آسٹریلیا کو شکست دی ہے اور اب اس کا مقابلہ اس ٹیم کے ساتھ ہے جو مسلسل تین میچ جیت چکی ہے۔ نیوزی لینڈ نے ایشیا کی تین ٹیموں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کو شکست دی اور اب اس کی توجہ چوتھی ایشیائی ٹیم ہندوستان کے خلاف بھی جیت حاصل کرنے پر مرکوز ہوگی۔

Published: undefined

ہندوستان کے سامنے بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز شکھر کے زخمی ہونے سے آخری الیون کے لئے مسئلہ ہوگیا ہے۔ شکھر نے آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ میچ میں شاندار سنچری بنائی تھی لیکن اسی دوران انہیں اپنے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر تیز گیند باز پیٹ کمنز کی گیند پر چوٹ لگ گئی تھی اور لیڈس میں اسکین کرائے جانے پر اس میں فریکچر کا پتہ لگا تھا۔ فی الحال ہندوستانی ٹیم انتظامیہ نے شکھر کے متبادل کے طور پر نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو انگلینڈ بلایا ہے۔

Published: undefined

شکھر کے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر ہو نے کے بعد لوکیش راہل کو اوپننگ میں روہت شرما کے جوڑی دار کے طور پر اتارا جا سکتا ہے۔ راہل اب تک دو میچوں میں چوتھے نمبر پر کھیلے تھے جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچ میں انہوں نے چوتھے نمبر پر ہی سنچری بنائی تھی۔راہل سلامی بلے باز ہیں لیکن روہت اور شکھر کی تجربہ کار جوڑی کی وجہ سے وہ چوتھے نمبر پر اتر رہے تھے۔

Published: undefined

راہل کے اوپننگ میں جانے کے بعد اب ٹیم مینجمنٹ کو مڈل آرڈر میں ان کی جگہ لینے کے لئے دو کھلاڑیوں کے بیچ میں سے فیصلہ کرنا ہوگا۔ دنیش کارتک ویسے تو وکٹ کیپر بلے باز ہیں لیکن مہندر سنگھ دھونی کی موجودگی میں انہیں بلے باز کے طور پر ہی میدان میں اترنا ہوگا۔وجے شنکر میڈیم تیزگیندباز آل راؤنڈر ہیں ۔چیف سلیکٹر ایم یاس کے پرساد نے عالمی کپ ٹیم کا اعلان کرتے وقت انہیں سہ ابعادی کھلاڑی بتایا تھا۔

Published: undefined

ہندوستانی سلیکٹر اس وقت انگلینڈ میں ہندوستانی ٹیم کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں جن میں پرساد بھی شامل ہیں۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ مڈل آرڈر میں ٹیم مینجمنٹ کارتک کے تجربے کو ترجیح دیتا ہے یا پھر شنکر کی آل راونڈ کارکردگی کو ۔ ہندوستان کو آخری الیون سے الگ اپنی حریف نیوزی لینڈ پر بھی توجہ دینی ہو گا۔جس نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے تین میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان نے اس سال نیوزی لینڈ کے دورے میں ون ڈے سیریز میں 4-1 سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن جب عالمی کپ کی بات ہو تو چیزیں بدل جاتی ہیں۔ نیوزی لینڈ ویسے بھی گزشتہ رنر اپ ہے اور اس کے پاس مضبوط بلے بازی اور گیندبازی آرڈر ہے۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 10 وکٹ سے، بنگلہ دیش کو دو وکٹ سے اور افغانستان کوسات وکٹ سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے اپنے تینوں میچ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیتے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو ایسا کوئی موقع نہیں دینا چاہے گی۔

Published: undefined

ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بلے بازی کی صورت میں آسٹریلیا کے خلاف جیسا ہی بڑا اسکور بنانا ہوگا تاکہ کیوی ٹیم کو دباؤ میں لایا جا سکے۔شکھر کے اس مقابلے سے باہر ہونے کے بعد روہت اور کپتان وراٹ کوہلی پر ٹیم کو بڑا اسکور دینے کی ذمہ داری رہے گی۔ روہت نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار سنچری بنائی تھی جبکہ کپتان وراٹ نے آسٹریلیا کے خلاف 82 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Published: undefined

راہل کے اوپننگ میں اترنے کی پوزیشن میں تجربہ کار دھونی کو چوتھے نمبر پر لایا جا سکتا ہے اور اگر شروع میں بلے باز بڑا سکور بنا جاتے ہیں تو آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو تیز رفتار سے رن بنانے کے لئے چوتھے نمبر پر بھیجا جا سکتا ہے۔ یہ سب حالات پر منحصر ہے۔ ویسے بھی اس مقابلے میں بارش ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان نے ٹورنامنٹ میں اب تک اچھی گیند بازی کی ہے اور اس مقابلے میں اسے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں خاص طور پر کپتان کین ولیمسن، راس ٹیلر اور سلامی بلے باز مارٹن گپٹل کو قابو میں رکھنا ہوگا۔ ياركرمین جسپريت بمراه اور بھونیشور کمار نیوزی لینڈ کے چوٹی کے بلے بازوں کو روکنا ہوگا اور دونوں اسپنروں یجویندر چہل اور کلدیپ یادو کو مڈل اووروں میں حریف ٹیم پر دباؤ بنانا ہوگا۔ہندوستان نے نیوزی لینڈ سے اب تک 106 مقابلے کھیلے ہیں جن میں سے اس نے 55 جیتے ہیں اور 45 ہارے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ