کرکٹ

عالمی کپ: سیمی فائنل اور فائنل میں بھی ٹیم انڈیا کے ساتھ رہیں گی ’سپر فین‘ چارولتا

کپتان وراٹ کوہلی نے 87 سالہ خاتون ’سپر فین‘ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انھیں ہندوستان کے بقیہ میچوں کا ٹکٹ فراہم کریں گے۔ یعنی ہمیں اب اس ضعیف شیدائی کی جھلکیاں بقیہ میچوں میں بھی دیکھنے کو ملیں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کا میچ دیکھنے آئی 87 سالہ ’سپر فین‘ چارولتا پٹیل سے ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔ اسٹیڈیم میں سیٹی بجاتی 87 سالہ بزرگ خاتون اور ہندوستانی ٹیم کی شیدائی چارولتا پٹیل نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے عالمی کپ میچ کے دوران انٹرنیٹ پر چھا گئی تھیں۔ وہ اب ہندوستانی ٹیم کے لیے بھی بہت خاص ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے چارولتا کو ہندوستان-سری لنکا میچ کے اپنے کوٹے کے چار پاس دیے ہیں اور یہ بھی کہا ہے کہ اگر ٹیم انڈیا فائنل پہنچتی ہے تو وہ لارڈس میں ہونے والے میچ کے بھی پاس انھیں دیں گے، جس سے وہ آرام سے ہندوستان کا کرکٹ میچ دیکھ سکیں گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ وراٹ کوہلی نے چارولتا سے کہا تھا کہ وہ بقیہ دو-تین میچوں میں انھیں اسٹیڈیم میں دیکھنا چاہیں گے۔ اس پر چارولتا نے کہا تھا کہ ان کے پاس ٹکٹ نہیں ہے۔ یہ سن کر وراٹ کوہلی نے کہا تھا کہ ’’ٹکٹ کی فکر نہ کریں۔ میں آپ کے ٹکٹ کا انتظام کر دوں گا۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہند-بنگلہ دیش کے درمیان منگل کو برمنگھم میں ہوئے میچ کے دوران ہندوستانی بلے باز جب بھی باؤنڈری لگا رہے تھے تو چارولتا کو چمکیلے پیلے رنگ کی سیٹی بجا کر اور ہندوستانی جھڈا لہرا کر ہندوستانی بلے بازوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس عمر میں کرکٹ کے تئیں ان کا جنون اور ہندوستانی ٹیم کا جوش بڑھانے کا جذبہ دیکھ کر ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو متاثر کیے بغیر نہیں رہ پائیں، اور یہ دونوں ہی کھلاڑی ان سے ملنے کے لیے پہنچ گئے۔

Published: undefined

وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے میچ ختم ہونے کے بعد چارولتا سے ملاقات کی اور ان کے پیر چھو کر دعائیں لیں۔ میچ کے بعد وراٹ کوہلی نے ٹوئٹر کے ذریعہ چارولتا پٹیل اور دیگر ہندوستانی شیدائیوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔ ہندوستانی کپتان نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’’پیار اور حوصلہ افزائی کے لیے ہمارے سبھی شیدائی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، خاص طور سے چارولتا پٹیل جی کا۔ وہ 87 سال کی ہیں اور غالباً سب سے زیادہ جنونی شیدائیوں میں سے ایک ہیں جنھیں میں نے دیکھا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined