کرکٹ

ٹی-20 سیریز: نیوزی لینڈ کے خلاف 'کرو یا مرو' مقابلے میں اترے گا ہندوستان، جانیں لکھنؤ میں ٹیم انڈیا کا ریکارڈ؟

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ ہارنے کے بعد ہاردک پانڈیا کی قیادت میں نوجوان ہندوستانی کرکٹ ٹیم سیریز میں واپسی کے ارادے کے ساتھ اتوار (29 جنوری) کو لکھنؤ کے اکانا میدان میں اترے گی

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

 

لکھنؤ: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ ہارنے کے بعد ہاردک پانڈیا کی قیادت میں نوجوان ہندوستانی کرکٹ ٹیم سیریز میں واپسی کے ارادے کے ساتھ اتوار (29 جنوری) کو لکھنؤ کے اکانا میدان میں اترے گی۔

Published: undefined

تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد کل کا میچ ویسے بھی ہندوستانی ٹیم کے لیے 'کرو یا مرو' والاہوگا۔ میچ کو اپنے حق میں کرنے کے لیے نوجوانوں سے بھری ہندوستانی ٹیم کوجوش کے ساتھ ماضی کی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرنا ہوگا جبکہ کپتان ہاردک پانڈیا بھی تجربات کے زیادہ استعمال سے پرہیز کریں گے۔ رانچی کے میچ میں سات باؤلرز کے استعمال کے باوجود توقع سے زیادہ رنز خرچ کیے گئے جب کہ بیٹنگ میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی نے ٹیم کو مزید مشکلات میں ڈال دیا۔ نتیجتاً ہندوستان اپنے گھریلومیدان میں ہارنے پر مجبور ہوا۔

Published: undefined

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار یارکر سے بلے بازوں کو پریشان کرنے والے ارشدیپ کی کارکردگی اپنی سرزمین پر اب تک توقع کے مطابق نہیں رہی ہے۔ کل کے میچ میں موقع ملنے پر انہیں وائیڈ بال پر لگام لگانی ہوگی وہیں طوفانی گیندباز عمران ملک اور شیوم ماوی کو لائن لینتھ کو کنٹرول کرکے کیوی بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کرنا ہوں گی۔ رانچی میں اسپنروں کے لئے مددگار رہی پچ پر واشنگٹن سندر اور کلدیپ یادو کی کارکردگی عمدہ رہی۔ سندر نے نیوزی لینڈ کے دو اہم وکٹ حاصل کرنے کے بعد شاندار نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ ٹیم کی شکست کو روکنے میں ناکام رہے۔

Published: undefined

اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر ہندوستانی ٹیم میں تجربات کا سلسلہ جاری ہے۔ تجربہ کار کوچ راہل دراوڈ کی قیادت میں پرجوش کھلاڑیوں نے خود کو ثابت بھی کیا ہے، لیکن ٹاپ آرڈر کی ناکامی رانچی میں شکست کی ایک بڑی وجہ بن کر سامنے آئی ہے۔ اب سیریز کے فیصلہ کن میچ میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کپتان پانڈیا اور کوچ دراوڈ ٹاپ آرڈر میں تبدیلی کرتے ہیں یا پھرآخری پلیئنگ الیون پر ہی بھروسہ کریں گے۔ ان فارم پرتھوی شا کے مستقبل کا فیصلہ بھی کل کے میچ میں ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

ٹی 20 میچ کے لحاظ سے اکانا گراؤنڈ اب تک ہندوستان کے لیے خوش قسمت رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے یہاں دو ٹی 20 میچ کھیلے ہیں جہاں اس نے ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو شکست دی ہے۔ یہاں ہفتہ کو ہونے والی بارش کے بعد چمکیلی دھوپ زمین پر پھیلی ہوئی نمی کو جذب کرنے کا کام کرے گی۔ تقریباً 40 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اکانا کے خوبصورت میدان میں ہونے والے میچ کے تقریباً تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ نوابوں کا شہر کرکٹ کے خمارمیں ڈوبا ہوا ہے۔ پانڈیا کی ٹیم لکھنؤ کو جیت کا تحفہ دے کر سیریز کو زندہ رکھنا چاہے گی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined