کرکٹ

آئی پی ایل: چنئی سپر کنگز پر کووڈ-19 کا سایہ، ایک ہندوستانی کھلاڑی سمیت 10 اراکین کورونا پازیٹو!

چنئی کے ان 10 اراکین کی پازیٹو رپورٹ کورونا وائرس سے متعلق جانچ کے تیسرے دور میں آئیں۔ ہوٹل کے قرنطین کے پانچویں روز کھلاڑیوں کے تیسرے راؤنڈ کی جانچ کی گئی۔

آئی پی ایل
آئی پی ایل 

دوبئی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز ٹیم چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے ایک ہندوستانی کھلاڑی سمیت کم از کم دس اراکین کو کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر پایا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دوبئی میں ان کے ہوٹل میں سی ایس کے کھلاڑیوں اور معاون عملے کی کورونا وائرس کی جانچ کی گئیں اور ٹیم کے 10 اراکین کے مثبت ہونے کی اطلاع ہے۔

Published: 28 Aug 2020, 8:56 PM IST

آئی پی ایل کے کووڈ-19 پروٹوکول کے مطابق ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات پہنچنے کے فوراً بعد ہوائی اڈے پر کورونا وائرس کی جانچ کرانا ہوگی۔ اس کے بعد کھلاڑیوں کو پہلے دن، تیسرے اور پانچویں دن ہوٹل میں چھ دن کے لازمی قرنطین مدت کے دوران کورونا وائرس کی جانچ کرانا ہوگی۔ ان تینوں جانچ کی رپورٹ منفی ہونے کے بعد ہی کھلاڑیوں کو تربیت کی اجازت ہوگی۔

Published: 28 Aug 2020, 8:56 PM IST

چنئی کے ان 10 اراکین کی پازیٹو رپورٹ کورونا وائرس سے متعلق جانچ کے تیسرے دور میں آئیں۔ ہوٹل کے قرنطین کے پانچویں روز کھلاڑیوں کے تیسرے راؤنڈ کی جانچ کی گئی۔ چنئی نے ہوٹل میں اپنے کھلاڑیوں کی آئسولیشن کی مدت میں توسیع کردی ہے اور ان کی تربیت ملتوی کردی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کے لئے ٹیم کے کھلاڑیوں کی تربیت جمعہ سے ہی شروع ہونی تھی۔ سی ایس کے کی ٹیم 21 اگست کو دوبئی پہنچی تھی۔

Published: 28 Aug 2020, 8:56 PM IST

سی ایس کے نے دوبئی پہنچنے سے قبل چنئی میں اپنے کھلاڑیوں کے لئے پانچ دن کی تربیت کا انتظام کیا تھا۔ تربیت میں کپتان مہندر سنگھ دھونی، سریش رینا، دیپک چاہر، امباتی رائیڈو، پیوش چاؤلا، شاردل ٹھاکر اور گیندبازی کوچ لکشمی پتی بالاجی نے شرکت کی تھی۔

Published: 28 Aug 2020, 8:56 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Aug 2020, 8:56 PM IST