کرکٹ

عالمی کپ میں جان بوجھ کر خراب کھیلے سینئر کھلاڑی، کپتان گلبدین نائب کا انکشاف

عالمی کپ کرکٹ میں افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے اپنی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں پر ایک سنسنی خیز الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عالمی کپ میں جان بوجھ کر خراب کھیلے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے کرکٹ عالمی کپ میں افغانستان کی ٹیم نے کوئی میچ تو نہیں جیتا لیکن انہوں نے اپنی کارکردگی سے دل خوب جیتے۔ عالمی کپ میں ان سے کچھ بڑا کرنے کی زیادہ امید نہیں تھی لیکن ایسی بھی امید نہیں تھی کہ ٹیم ایک بھی میچ نہیں جیت پائے گی۔

Published: 22 Jul 2019, 3:10 PM IST

اب جو عالمی کپ میں کپتان گلبدین نائب کے تعلق سے خبر آ رہی ہے اس نے پوری کرکٹ دنیا میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ جہاں اوپنر شہزاد نے خود کو پوری طرح فٹ بتاتے ہوئے عالمی کپ سے باہر کر دینے کا الزام ٹیم انتظامیہ پر لگایا ہے وہیں کپتان گلبدین نائب نے الزام لگایا ہے کہ عالمی مقابلوں کے دوران ٹیم کے سینئر کھلاڑی سنجیدہ نہیں تھے۔

Published: 22 Jul 2019, 3:10 PM IST

عالمی کپ کے دوران افغانستان ٹیم کے کپتان گلبدین نائب تھے اور انہوں نے سینئر کھلاڑیوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ نہیں دیا اور وہ جان بوجھ کر خراب کھیلے۔ واضح رہے کہ عالمی کپ سے ٹھیک پہلے انہیں ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا لیکن اب ان کی جگہ راشد خان کو کپتان بنا دیا گیا ہے۔

Published: 22 Jul 2019, 3:10 PM IST

گلبدین نائب نے مزید الزام لگایا کہ میچ ہارنے کے بعد کھلاڑیوں کے چہروں سے اظہار افسوس کی بجائے ہنستے ہوئے نظر آتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جب گیند بازوں سے گیند بازی کے لئے کہتے تھے تو وہ ان کی جانب دیکھتے بھی نہیں تھے اور کھلاڑی ان کے ساتھ بالکل تعاون نہیں کرتے تھے۔ سابق کپتان گلبدین نائب کے ان الزامات سے ٹیم میں اختلافات بڑھ سکتے ہیں اور سارے میچ ہارنے کے با وجود ٹیم نے کرکٹ شائقین کا جو دل جیتا تھا اس کو نقصان پہنچے گا۔

Published: 22 Jul 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Jul 2019, 3:10 PM IST