کرکٹ

سنجوسیمسن ٹی-20 سیریز میں شکھر دھون کی جگہ ٹیم میں شامل

بنگلہ دیش کے خلاف بھی سنجو کو ٹی-20 ٹیم میں جگہ ملی تھی لیکن انہیں کوئی میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا تھا۔ حالانکہ سلامی بلے باز شکھر کی چوٹ کے بعد انہیں ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ مل گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سلامی بلے باز شکھر دھون کی جگہ نوجوان کھلاڑی سنجو سیمسن کو 6 دسمبر سے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف بھی سنجو کو ٹی -20 ٹیم میں جگہ ملی تھی لیکن انہیں ایک بھی میچ میں کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا تھا۔ اگرچہ سلامی بلے باز شکھر دھون کی چوٹ کے بعد انہیں ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ ملی گئی ہے۔ دھون کو گزشتہ ہفتے گھریلو ٹی -20 ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی کے مہاراشٹر اور دہلی کے میچ کے دوران بائیں پاؤں میں چوٹ لگ گئی تھی اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی طبی ٹیم کے مطابق دھون کے گھٹنے پر سنگین چوٹ لگی ہے۔

Published: undefined

بی سی سی آئی نے جاری بیان میں کہا، "دھون کے پیر میں چوٹ لگی ہے اور ان کو ٹانکے لگے ہیں اور وہ اس سےابھی ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔ ان کی چوٹ کو ٹھیک ہونے میں ابھی وقت لگے گا۔ "دھون کی غیر موجودگی میں ممکن ہے کہ ہندوستان لوکیش راہل کو روہت شرما کے ساتھ اوپنگ میں اتارے۔ راہل کا کرناٹک کے لیے مشتاق علی میں اچھی کارکردگی رہی ہے اور چھ اننگز میں انہوں نے 145.16 کے اسٹرائک ریٹ سے 225 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کے خلاف 84 رن کی بڑی اننگز کھیلی تھی۔

Published: undefined

سنجو نے مشتاق علی میں اپنی ٹیم کیرالہ کی جانب سے چھ میچ کھیلے ہیں لیکن ان کی گھریلو ٹورنامنٹ میں کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی اور وہ ایک ہی نصف سنچری اننگز کھیل سکے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے وجے ہزارے میں ناٹ آوٹ 212 رن کی ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی ذاتی اننگز کھیلی تھی۔ یہ ان کی لسٹ اے کرکٹ میں پہلی سنچری تھی جس کی بدولت انہیں قومی ٹیم میں واپسی کا موقع ملا ہے۔

Published: undefined

سنجو نے سال 2015 میں زمبابوے کی جانب سے ہندوستان کی ٹوئنٹی 20 ٹیم میں کھیلا تھا۔ انہیں راجستھان رائلس کے تالے گاؤں میں مقامی کھلاڑیوں کے لئے منعقد كنڈشنگ کیمپ میں حصہ لینا تھا۔ وہ مشتاق علی میں کھیلنے کے بعد اپنے کوچ بیجو جارج کی رہنمائی میں فی الحال ٹریننگ کر رہے ہیں۔ جارج ہندوستانی خاتون ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ رہے چکے ہیں۔

Published: undefined

اس دوران وکٹ کیپر ردھمان ساہا کی گزشتہ روز ممبئی میں انگلی کی سرجری ہوئی تھی۔ 35 سالہ ساہا نے ہندوستان کے بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی گلابی گیند ٹیسٹ میں کمال کی وکٹ کيپنگ کی تھی۔ لیکن سیریز کے بعد اسکین میں ان کی بائیں انگلی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔

Published: undefined

بی سی سی آئی کے مطابق ساہا کی سرجری کامیاب رہی ہے اور وہ بنگلور کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیبلیٹیشن کریں گے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں پوری طرح ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔ ہندوستانی ٹیم کو فروری میں نیوزی لینڈ کے دورے پر جانا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستان ٹی -20 ٹیم اس طرح ہے-وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، لوکیش راہل، شريس ایر، منیش پانڈے، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، شوم دوبے، واشنگٹن سندر، رویندر جڈیجہ، يجویندر چہل، کلدیپ یادو، دیپک چاهر، محمد سمیع، بھونیشور کمار، سنجو سیمسن۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined