کرکٹ

ثانیہ مرزا کی بہن انعم اور اظہرالدین کے بیٹے اسد، رشتہ ازدواج میں منسلک

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم کی شادی گزشتہ کئی مہینوں سے زیر بحث تھی، آخر کار انعم اور اسدالدین گذشتہ شب حیدرآباد میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ اسد مشہور کرکٹر محمد اظہرالدین کے صابزادے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدر آباد: ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کا رشتہ گزشتہ کئی مہینوں سے زیر بحث تھا ۔ آخر کار انعم اور اسدالدین نے گذشتہ شب حیدرآباد میں شادی کر لی۔ اسد مشہور کرکٹر محمد اظہرالدین کے صابزادے ہیں ۔

انعم نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی کچھ تصاویر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ انعم اور اسد کی شادی کی تصاویر کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ انعم دلہن کے روپ میں بہت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے روایتی گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ، جبکہ اسد نے بادامی رنگ کی شیروانی پہن کر محفل میں چار چاند لگا دئے ۔ تصویر شیئر کرتے وقت انعم نے کیپشن میں لکھا ، ’’مسٹر اینڈ مسز! الحمد اللہ فار ایوری تھِنگ۔‘‘

Published: 12 Dec 2019, 3:11 PM IST

بتایا جا رہا ہے کہ انعم اور اسد ایک دوسرے سے کافی دنوں سے ملاقات کررہے تھےاور انہوں نے محبت کی شادی کی ہے۔ ثانیہ مرزا بھی کئی مرتبہ اپنی بہن انعم اور اسد کے تعلقات کے بارے میں بات کر چکی ہیں۔ اسد کو ایک طوعل عرصے سے اس لمحے کا انتظار تھا اور جب یہ لمحہ آیا تو اسد نے بھی یہ خوشخبری کو انسٹاگرام پر پوسٹ کر کے سب کو سنائی۔ دولہا اسد نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ، ’’آخرکار میں نے اپنی محبت سے شادی کرلی۔‘‘

Published: 12 Dec 2019, 3:11 PM IST

اس مبارک موقع پر ثانیہ مرزا نے بھی اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

Published: 12 Dec 2019, 3:11 PM IST

واضح رہے کہ انعم پیشہ کے اعتبار سے فیشن کیوریٹر اور اسٹائلسٹ ہیں اور والد اظہرالدین کے گوا کو پری سیزن کیمپ ٹیم میں مشیر مقرر کئے جانے کے بعد اسد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ اسد وجے ہزارے ٹرافی میں نہیں کھیلے لیکن ان کا نام رنجی ٹیم میں شامل تھا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے ڈیبیو سے قبل اسد 2009 میں حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کولٹس الیون کے لئے کے معین الدولہ گولڈ کپ میں کھیلے تھے۔

Published: 12 Dec 2019, 3:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Dec 2019, 3:11 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو