کرکٹ

روہت شرما اور ہاردک پانڈیا نے پاس کیا فٹنس ٹیسٹ، افغانستان کے خلاف وَنڈے کھیلنے کا راستہ ہموار

روہت اور ہاردک دونوں کو ’آئی پی ایل 2026‘ کے دوران انجری ہوئی تھی۔ روہت ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، جبکہ ہاردک کو بیک اسپازم ہوا تھا۔ اب دونوں ہی کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>روہت شرما، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

روہت شرما، تصویر @BCCI

 

ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ونڈے سیریز کا آغاز 13 جون سے ہونے جا رہا ہے، جس میں روہت شرما اور ہاردک پانڈیا بھی کھیلتے نظر آ سکتے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کے بعد افغانستان کے خلاف ان کی شرکت پر موجود معمہ اب ختم ہو چکا ہے۔ بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلینس کی سائنس اینڈ اسپورٹس ٹیم نے روہت اور ہاردک کو فٹنس کی کلین چٹ دے دی ہے۔ افغانستان کے خلاف سیریز کے ذریعہ ہاردک پانڈیا کی 14 ماہ بعد ونڈے ٹیم میں واپسی ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ دوسری جانب روہت شرما جنوری کے بعد اس سال اپنا پہلا ونڈے میچ کھیلتے نظر آ سکتے ہیں۔

Published: undefined

روہت اور ہاردک دونوں کو ’آئی پی ایل 2026‘ کے دوران چوٹ لگی تھی۔ روہت ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، جبکہ ہاردک پانڈیا کو کمر میں کھنچاؤ (بیک اسپازم) کی شکایت ہوئی تھی۔ اب دونوں اپنی اپنی چوٹوں سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ہاردک 2 جون سے مسلسل بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلینس میں موجود تھے۔ اس بارے میں بی سی سی آئی کے ذرائع نے پی ٹی آئی کو معلومات دی ہیں۔ بورڈ نے بتایا کہ 2 جون سے اب تک پانڈیا نے سینٹر آف ایکسیلینس میں وہ تمام سرگرمیاں انجام دی ہیں جو کسی میچ کے دوران درکار ہوتی ہیں۔ انہوں نے 10 اوور کی گیندبازی بھی کی اور خوش آئند بات یہ ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ ہاردک کو کسی قسم کی کوئی پریشانی پیش نہیں آ رہی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے خلاف 3 ونڈے میچ 2027 کے ونڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لحاظ سے ہندوستان کے لیے نہایت اہم ہیں۔ ایسے میں روہت اور ہاردک کا فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب ہونا نہ صرف ہندوستانی ٹیم کے نقطۂ نظر سے اہم ہے بلکہ کرکٹ شائقین کے لیے بھی خوشی کی خبر ہے۔ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ونڈے سیریز کا پہلا میچ 13 جون کو دھرمشالا میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا ونڈے 17 جون کو لکھنؤ میں ہوگا، جبکہ تیسرا اور آخری ونڈے 20 جون کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined