کرکٹ

روہت-راہل نے پاکستان کے خلاف حاصل کی کامیابی

روہت اور راہل نے آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کے خلاف اتوار کو پہلے وکٹ کے لئے 136 رن جوڑ کر یہ کامیابی حاصل کی۔ دونوں نے اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو مضبوط شروعات بھی دلائی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مانچسٹر: روہت شرما اور لوکیش راہل نے عالمی کپ تاریخ میں پاکستان کے خلاف اوپننگ سنچری شراکت نبھانے والی پہلی ہندوستانی جوڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

Published: undefined

روہت اور راہل نے آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کے خلاف اتوار کو پہلے وکٹ کے لئے 136 رن جوڑ کر یہ کامیابی حاصل کی۔ دونوں نے اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو مضبوط شروعات بھی دلائی۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون کے زخمی ہو جانے کی وجہ سے راہل کو اوپننگ میں اترنے کا موقع ملا اور اس کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے عالمی کپ میں اپنی پہلی نصف سنچری بنا ڈالی۔ راہل نے 57 رنز بنائے جبکہ اس شراکت میں روہت کا تعاون 75 رنز کا رہا۔

Published: undefined

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ میں باہمی مقابلوں کا آغاز 1992 کے عالمی کپ میں جاکر ہی هو پایا تھا اور اس کے بعد اب جاکر 2019 کے عالمی کپ میں کسی ہندوستانی اوپننگ جوڑی نے پاکستان کے خلاف سنچری شراکت نبھائی۔ عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف اوپننگ سنچری شراکت کا یہ چھٹا معاملہ ہے۔ ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرينج اور ڈیسمنڈ هینز نے 1979 میں اوول میں پاکستان کے خلاف اوپننگ شراکت میں 132 رنز جوڑے تھے جبکہ انگلینڈ کے گریم فلر اور کرس توارے نے 1983 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف مانچسٹر میں 115 رنز کی اوپننگ شراکت کی تھی۔

Published: undefined

ویسٹ انڈیز کے هینز اور برائن لارا نے 1992 کے عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف 175 رنز، انگلینڈ کے آر اسمتھ اور مائیک اتھرٹن نے 1996 کے ورلڈ کپ میں کراچی میں پاکستان کے خلاف 147 رنز اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور آرون فنچ نے اس ورلڈ کپ میں مانچسٹر میں ہی پاکستان کے خلاف اوپننگ شراکت میں 146 رنز بنائے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined