کرکٹ

بین الاقوامی کرکٹ کی 117 دن بعد نئے انداز میں واپسی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب بند ہوئے بین اقوامی کرکٹ کی 117 روز کے طویل وقفے کے بعد انگلینڈ کے ساوتھمپٹن میں نئے انداز میں واپسی ہونے جا رہی ہے

Getty Images
Getty Images 

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب بند ہوئے بین اقوامی کرکٹ کی 117 روز کے طویل وقفے کے بعد انگلینڈ کے ساوتھمپٹن میں نئے انداز میں واپسی ہونے جا رہی ہے جہاں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آٹھ جولائی سے پہلے ٹسٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹسٹ میچ شائقین کے بغیر خالی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی اور آٹھویں درجہ کی ٹیموں کے مابین ہونے والے اس میچ میں کرکٹ میں واپسی متوقع ہے جو کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ کے وسط سے بند ہے۔

Published: undefined

آخری بین الاقوامی میچ 13 مارچ کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ایک روزہ مقابلہ تھا جو سڈنی میں شائقین کے بغیر کھیلا گیا تھا۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی ناظرین کے بغیر کھیلی جائے گی اور کورونا وائرس کے سبب کچھ ضابطے بھی نافذ ہوں گے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے 14 روز کی قرانطین کی مدت گزار چکے ہیں اور وہ اپنی ٹیموں کے بیچ پریکٹس میچ بھی کھیل چکے ہیں۔ ساوتھمپٹن ​​ٹیسٹ سے کرکٹ بالکل مختلف انداز میں شروع ہوگا۔

Published: undefined

اس ٹسٹ میں گیندبازی کا سب سے بڑا امتحان ہوگا کیونکہ آئی سی سی نے کورونا کے سبب گیندبازوں کے ذریعہ گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ دیکھنا اب دلچسپ ہوگا کہ گیندباز اپنی پرانی عادت پر کیسے قابو پاتے ہیں۔ آئی سی سی نے حالانکہ شروعاتی طور پر ضابطوں کی خلاف ورزی پر کچھ نرمی دینے کی پیشکش کی ہے کیونکہ گیندبازوں کو اس کی عادت ہے۔ آئی سی سی کے ضابطے کے تحت گیندباز کو پہلے وارننگ دی جائے گی۔

Published: undefined

امپائرٹیم کو دو مرتبہ اس ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ جاری کریں گے جس کے بعد پھر بھی ایسا ہونے پر بلے بازی کرنے والی ٹیم کو پانچ ایکسٹرا رن دیئے جائیں گے۔ گیند پر تھوک کا استعمال نادانستہ طور پر ہوا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ بھی امپائر کریں گے اور گیند کو وائرس سے پاک کرنے کی ذمہ داری بھی امپائر کی ہوگی۔ اس کے علاوہ کورونا کے سبب ٹسٹ کرکٹ میں متبادل کھلاڑی کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

Published: undefined

میچ کےد وران کسی بھی کھلاڑی میں کورونا کی علامات نظر آنے پر میچ ریفری سر پر چوٹ لگنے کے معاملے کی طرح ہی اس بابت فیصلہ کرے گا۔ اس میچ میں مقامی امپائروں کا استعمال ہوگا۔ ٹیم کو ہر اننگ میں ایکسٹرا ڈی آر ایس بھی ملے گا۔ کورونا کے سبب کئی حالات میں آئی سی سی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے لیکن کورونا کے سبب ٹسٹ چیمپئن شپ کا پورا پروگرام گڑبڑ ہوگیا ہے۔ اس دوران کئی سیریز کو ملتوی کیا گیا ہے۔ آٹھ میچ ملتوی کئے جاچکے ہیں جن میں بنگلہ دیش شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined