کرکٹ

بنگلورو کی ٹیم نے دوسری مرتبہ خواتین پریمیئر لیگ کا خطاب اپنے نام کیا، دہلی چوتھی بار خطاب سے رہی محروم

رائل چیلنجرز بنگلور نے دوسری بار ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلو پی ایل )کا خطاب جیت لیا۔ ڈبلیو پی ایل 2026 کے فائنل میں، آر سی بی نے دہلی کیپٹلس کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

رائل چیلنجرز بنگلور یعنی آر سی بی نے دوسری بار ویمنز پریمیئر لیگ  (ڈبلو پی ایل ) کا خطاب  جیت لیا۔ ڈبلیو پی ایل 2026 کے فائنل میں، آر سی بی نے دہلی کیپٹلس کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ 2024 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب بنگلورو نے ڈبلیو پی ایل ٹرافی اپنے نام کی ہے۔ دہلی کیپٹلس نے بھی مسلسل چوتھے فائنل میں ہار کر تاریخ رقم کی۔

Published: undefined

فائنل میچ میں دہلی کیپٹلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 203 رنز بنائے۔ یہ ویمنز پریمیئر لیگ فائنل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم مجموعہ تھا۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے 2024 میں پہلی بار ڈبلیو پی ایل ٹرافی جیتی تھی۔ اس وقت، اس نے فائنل میں دہلی کیپٹلس کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دو سال بعد رائل چیلنجرز بنگلور نے 204 رنز کے ریکارڈ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔

Published: undefined

کپتان اسمرتی مندھانا نے 47 گیندوں پر 81 رنز بنائے جبکہ جارجیا وال نے 79 رنز بنائے۔ مندھانا اور وال کے درمیان تاریخی 165 رنز کی شراکت نے آر سی بی کو دوسری بار چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Published: undefined

دہلی کیپٹلس نے مسلسل چوتھی بار مایوس کیا ہے۔ دہلی نے اپنے نام ایک شرمناک ریکارڈ جوڑا ہے، ڈبلو پی ایل کی تاریخ میں ہر سیزن میں فائنل ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ دہلی دو بار فائنل ہار چکی ہے،وہ بھی ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے ہاتھوں ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined