آئی پی ایل 2026 شروع ہونے سے قبل راجستھان رائلز کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے ٹیم کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ جاری کر اعلان بھی کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ راہل دراوڑ نے اچانک راجستھان رائلز سے علیحدگی کا فیصلہ کیا، اور پھر ٹیم نے اس کی جانکاری اپنے شیدائیوں کو دے دی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ راہل دراوڑ آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں ہی راجستھان رائلز کے ساتھ منسلک ہوئے تھے، لیکن ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی۔ دراوڑ قبل میں 2011 سے 2013 تک ایک کھلاڑی کی شکل میں راجستھان کا حصہ رہے تھے، اور پھر 2015 تک مینٹر کی شکل میں راجستھان رائلز کے ساتھ کام کیا تھا۔ اب انھوں نے مکمل طور پر ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
Published: undefined
راجستھان رائلز نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’راجستھان رائلز آج اعلان کر رہی ہے کہ ہیڈ کوچ راہل دراوڑ آئی پی ایل 2026 سے پہلے فرنچائزی کے ساتھ اپنی مدت کار ختم کر رہے ہیں۔ راہل کئی سالوں سے رائلز کے سفر کے مرکز میں رہے ہیں۔ ان کی قیادت نے کھلاڑیوں کی ایک نسل کو متاثر کیا ہے، ٹیم کے اندر مضبوط اقدار کی تشکیل کی ہے اور فرنچائزی کی ثقافت پر ایک عکس چھوڑا ہے۔‘‘ فرنچائزی نے یہ بھی بتایا کہ راہل کو ایک بڑے عہدہ کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن انھوں نے اسے نہیں لینے کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ فرنچائزی نے دراوڑ کی خدمات کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز کی کارکردگی انتہائی خراب رہی تھی۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں نویں مقام پر رہی تھی۔ راجستھان رائلز نے 14 مقابلوں میں صرف 4 میچوں میں ہی جیت حاصل کی تھی اور 10 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سیزن کے دوران دراوڑ اور سنجو سیمسن کے درمیان تلخی کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں، حالانکہ دونوں نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined