کرکٹ

فواد عالم کی دس سال بعد پاکستانی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی

فواد عالم 25 ویں کھلاڑی (اور پاکستان کے دوسرے) ہیں جس نے کم سے کم 10 سال انتظار کرنے کے بعد ٹیسٹ میچ میں واپسی کی۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ پاکستان کرکٹ ڈاٹ کام
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ پاکستان کرکٹ ڈاٹ کام 

پاکستان کے بلے باز فواد عالم انگلینڈ اور پاکستان کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 10 سال اور آٹھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

Published: undefined

فواد نے آخری بار جولائی 2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے بعد نومبر 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈنیڈن میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد پاکستان نے 88 ٹیسٹ میچ کھیلے ، جو ٹیسٹ کرکٹ میں کسی کھلاڑی کے لئے دو میچوں کے درمیان ساتواں سب سے طویل فرق ہے۔ یہ کسی بھی پاکستانی کرکٹر کے لئے یونس احمد کے بعد دوسرا طویل ترین گیپ ہے۔یونس احمد ٹیم میں واپسی سے قبل 1969–1987 کے دوران 104 ٹیسٹ مس کئے تھے۔

Published: undefined

وہ 25 ویں کھلاڑی (اور پاکستان کے دوسرے) ہیں جس نے کم سے کم 10 سال انتظار کرنے کے بعد ٹیسٹ میچ میں واپسی کی۔ پاکستان کے یونس احمد کے نام دو ٹیسٹ کے درمیان طویل فاصلہ 17 سالہ ریکارڈ ہے۔

Published: undefined

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین عالم اپنے کیریئر کا چوتھا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل اپنے تین ٹیسٹ میچوں میں وہ کولمبو میں سری لنکا کے خلاف افتتاحی میچ میں ایک سنچری کے علاوہ 41.66 کی اوسط سے 250 رنز بنا چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined