کرکٹ

دوسرا ون ڈے: 350 ویں جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ کا سیریز پر قبضہ

مارٹن گپٹل اور راس ٹیلر کی نصف سنچری کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی سے نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 22 رنز سے شکست دے کر دو۔صفر سے سیریز پر ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آکلینڈ: مارٹن گپٹل (79) اور راس ٹیلر (ناٹ آوٹ 73) کی نصف سنچری اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی سے نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو آج دوسرے ون ڈے میچ میں 22 رنز سے شکست دے کر دو۔صفر سے سیریز پر ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔نیوزی لینڈ کی یہ اس کی ون ڈے تاریخ میں 350 ویں جیت ہے۔

Published: 08 Feb 2020, 4:30 PM IST

نیوزی لینڈ نے گپٹل کے 79 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 79 اور ٹیلر کے 74 گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے سے 73 رن کی بدولت 50 اوور آٹھ وکٹ پر 273 رن بنائے تھے جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 48.3 اوور میں 251 رن ہی بنا سکی۔

Published: 08 Feb 2020, 4:30 PM IST

ہندوستان کی جانب سے رویندر جڈیجہ نے 73 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 55 رنز بنائے اور ٹیم کو جیت دلانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ ان کے علاوہ شريس ایئر نے 57 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکے کی مد د سے 52 رن بنائے۔

Published: 08 Feb 2020, 4:30 PM IST

ہندوستان کی اننگز میں نوديپ سینی نے 45، پرتھوی شا نے 24، شاردل ٹھاکر نے 18، کپتان وراٹ کوہلی نے 15، کیدار جادھو نے نو، لوکیش راہل نے چار اور مینک اگروال نے تین رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 41 رنز، کائل جیميسن نے 42 رنز، کولن ڈی گرینڈهوم نے 54 رنز اور ہمیش بینیٹ نے 58 رن دے کر دو دو وکٹ لئے جبکہ جیمز نيشم کو 52 رن پر ایک وکٹ ملا۔

Published: 08 Feb 2020, 4:30 PM IST

اس سے پہلے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری کیوی ٹیم کی شروعات شاندار رہی اور گپٹل اور ہینری نکولس (41) کی جوڑی نے مضبوط شروعات دلائی ۔ دونوں بلے بازوں کے بیچ پہلے وکٹ کے لئے 93 رن کی شراکت ہوئی ۔ اس جوڑی کو اسپن گیند باز یجویندر چہل نے نکولس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے توڑا۔ نکولس نے 59 گیندوں کی اننگ کھیلتے ہوئے پانچ چوکے لگائے۔

پہلا وکٹ گرنے کے بعد گپٹل نے ٹام بلندیل کے ساتھ کھیلتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا۔ ایک وقت تھا جب نیوزی لینڈ کا اسکور 26.3 اووروں میں 142 رن تھا اور ان کی حالت مضبوط لگ رہی تھی لیکن شاردل ٹھاکر نے بلندیل کو آؤٹ کرکے گپٹل کے ساتھ ان کی شراکت داری کو توڑ دیا۔ بلندیل نے 25 گیندیں کھیلتے ہوئے تین چوکوں کی مدد سے 22 رن بنائے۔

Published: 08 Feb 2020, 4:30 PM IST

حالانکہ گپٹل بچ پر ٹک کر اپنی اننگز کو آگے بڑھاتے رہے لیکن تیزی سے رن بنانے کی وجہ سے وہ رن آؤٹ ہوگئے۔ گپٹل کے بعد گزشتہ مقابلے میں سنچری بنانے والے ٹیلر نے مورچہ سنبھالا اور شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔ کیوی ٹیم کو بڑا جھٹکہ اس وقت لگا جب رویندر جڈیجہ نے کپتان لاتھم کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا ۔ لاتھم نے سات رن بنائے۔ اس کے بعد جیمس نیشم بھی تیزی سے رن بنانے کی وجہ سے رن آؤٹ ہوگئے اور محض تین رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کالن ڈی گرینڈ ہوم کو شاردل نے شریس ایر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا انہوں نے ایک چوکے کی مدد سے پانچ رن بنائے۔

Published: 08 Feb 2020, 4:30 PM IST

بعدازاں یجویندر چہل نے پہلے مارک چاپمین کو آؤٹ کیا پھر ٹم ساؤڈھی کو نودیپ سینی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکے اننگ کا خاتمہ کردیا۔ چاپمین نے ایک اور ساؤڈھی نئے تین رن بنائے جبکہ کائل جیمیسن نے 24 گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکے لگاکر ناٹ آؤٹ 25 رن بنائے۔ انڈیا کی جانب سے چہل نے 10 اووروں میں 58 رن دے کر تین وکٹ ، شاردل نے 60 رن دے کر دو وکٹ اور جڈیجہ نے 35 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ بمراہ کو 64 رن پر کوئی بھی وکٹ نہیں ملا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور اسے مینک کےطور پر پہلا جھٹکا لگا۔ ہندوستانی ٹیم جب تک پہلے جھٹکے سے نکل پاتی اس سے پہلے ہی ٹیم کے دوسرے سلامی بلے باز پرتھوی کو جميسن نے آوٹ کرکے ہندوستان کو ابتدائی جھٹکے دے دیئے۔ پہلے مقابلے میں ٹیم کو اچھا آغاز دینے والی ہندوستان کی سلامی جوڑی اس مقابلے میں مکمل طور پر فلاپ رہی۔ وراٹ نے اس کے بعد شريس کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا اور دونوں نے ٹیم کا اسکور 57 رن پہنچا دیا۔ وراٹ جب تک اپنی اننگز کو مضبوطی دیتے اس سے پہلے ہی ساؤتھی نے انہیں بولڈ کرکے ان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔

Published: 08 Feb 2020, 4:30 PM IST

ہندوستانی ٹیم کی جانب سے شریس نے ایک سرے سے نپی تلی بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کوبحران سے نکالنے کی کوشش کی لیکن دوسرے سرے پر کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ نہیں دے سکا۔شريس نے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن اس کے بعد ہی وہ بینٹ کی گیند پر ٹام لاتھم کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

شريس کے بعد جڈیجہ نے سینی کے ساتھ مل کر ہندوستانی اننگز کو سنبھالا اور دونوں کے درمیان آٹھویں وکٹ کے لئے 76 رن کی شراکت ہوئی۔ ضروری رن ریٹ بڑھتا ہوا دیکھ کر سینی نے رن رفتار تیز کرنے کی کوشش کی اور اسی جلدی بازی کی وجہ سے وہ اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ سینی کے بعد جڈیجہ بھی زیادہ دیر نہیں ٹک سکے اور آخری بلے باز کے طور پر نيشم کا شکار ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کو حال ہی میں ٹی -20 سیریز میں پانچ ۔صفر سے شکست دینے کے بعد ہندوستانی ٹیم ون ڈے میں اپنی اس کارکردگی کو برقرار نہیں رکھ سکی لہذا ٹیم تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر سے پیچھے ہونے کے بعد سیریز گنوا بیٹھی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری اور تیسری مقابلہ 11 فروری کو ماؤنٹ مونگانوئي میں ہوگا۔

Published: 08 Feb 2020, 4:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Feb 2020, 4:30 PM IST