کرکٹ

ہیلی اور سیور کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ممبئی کی جیت

ممبئی کی جانب سے نٹالی سیور برنٹ تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر بنیں جبکہ شبنم اسماعیل اور سنسکرت گپتا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

ہیلی میتھیوز (59 رن اور ایک وکٹ) اور نیٹلی سیور برنٹ (75 ناٹ آؤٹ اور تین وکٹ) کے درمیان آل راؤنڈ پارٹنرشپ کی بدولت ممبئی انڈینس نے بدھ کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے ایک میچ میں یوپی واریئرز کو آسانی سے آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔

Published: undefined

گریس ہیری (45) اور دنیش ورندا (33) کے درمیان 79 رن کی قیمتی شراکت پر سوار، یوپی واریئرز نے نو وکٹ پر 142 رن بنائے تھے اور ممبئی انڈینز نے یہ ہدف 18 گیندیں باقی رہتے دو وکٹ کھوکر حاصل کر لیا۔

Published: undefined

ممبئی کی جیت میں سیور نے سب سے اہم کردار ادا کیا کیونکہ انہوں نے صرف 18 رن دے کر یوپی کے تین اہم وکٹ لئے اور بعد میں صرف 44 گیندوں میں 75 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت کو آسان بنا دیا۔ دوسرے سرے پر میتھیوز نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ میتھیوز نے سوفی ایکلسٹن کے آؤٹ ہونے سے پہلے ممبئی کی جیت پر مہر ثبت کر دی تھی۔

Published: undefined

اس سے پہلے ٹاس ہارنے کے بعد یوپی واریئرز نے پہلے ہی اوور میں کرن نوگیرے (1) کی شکل میں اپنا پہلا وکٹ گنوایا، تاہم، ہری اور ورندا نے ممبئی کی بولنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے نڈر بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور نو اووروں میں اسکور بورڈ پر 81 رن لگا دئے۔ اس دوران ہیری نے امیلیا کر کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوائی جبکہ اگلے ہی اوور میں ان کی ساتھی ورندا کو سنسکرت گپتا نے آؤٹ کر دیا۔ تالیا میک گرا بھی اسی اوور میں سنسکرت کا دوسرا شکار بنیں۔

Published: undefined

مسلسل تین وکٹ لینے کے بعد ممبئی نے ہیلی میتھیوز کے ساتھ اپنی اسٹرائیک گیند باز نٹالی سیور برنٹ کو محاذ پر لگایا۔ میتھیوز نے کپتان دیپتی شرما (4) کی قیمتی وکٹ حاصل کی اور شویتا سہراوت (13) اور شنیل ہنری (7) کو سیور نے آؤٹ کیا۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے ساتھ یوپی سلوگ اوورز میں اپنے رن ریٹ کو تیز کرنے میں ناکام رہی۔ اوما چھتری 13 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ممبئی کی جانب سے نٹالی سیور برنٹ تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر بنیں جبکہ شبنم اسماعیل اور سنسکرت گپتا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہیلی میتھیوز اور امیلیا کر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined