کرکٹ

محمد شامی کورونا سے متاثر، آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے اتوار کو کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے شامی کی جگہ امیش یادو کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

محمد شامی، تصویر آئی اے این ایس
محمد شامی، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: تیز گیند باز محمد شامی کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی۔20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے اتوار کو کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے شامی کی جگہ امیش یادو کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق شمی کورونا انفیکشن کی وجہ سے 20 ستمبر کو ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ کے لیے موہالی نہیں پہنچے تھے۔ یہ اطلاع بی سی سی آئی کے متعلقہ عہدیداروں اور ٹیم مینجمنٹ کو 17 ستمبر بروز ہفتہ کو ملی۔ شامی کی جگہ ٹیم میں آنے والے امیش یادو حال ہی میں لندن سے ہندوستان آئے ہیں۔ امیش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مڈل سیکس کے لیے کھیل رہے تھے لیکن پٹھوں میں چوٹ کی وجہ سے بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی کے لیے گھر واپس آئے ہیں۔

Published: undefined

کاؤنٹی نے 17 ستمبر کو ایک بیان میں کہا کہ امیش، جو بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ بحالی کے لیے ہندوستان آئے تھے، "چار روزہ میچ میں مطلوبہ کام کا بوجھ سنبھالنے کے لیے کافی ٹھیک نہیں تھے" اور اس لیے وہ اس میں شرکت نہیں کریں گے۔ وہ مزید کاؤنٹی چمپئن شپ میں حصہ نہیں لیں گے۔‘‘

Published: undefined

34 سالہ امیش نے اپنا آخری ون ڈے اکتوبر 2018 میں کھیلا تھا، جبکہ ٹی 20 انٹرنیشنل فروری 2019 میں کیلا تھا۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے موہالی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک میچ 23 ستمبر کو ناگپور اور ایک میچ 25 ستمبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined